MPCC Urdu News 13 June 22

ہم مرکزی حکومت کی آمریت کا جواب جمہوری طریقے سے دیں گے

ہم ڈریں گے نہیں ، لڑیں گے اور جیتیں گے

ریاستی کانگریس کے صدر نانا پٹولے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

ای ڈی کے ممبئی و ناگپور میں راہل گاندھی کی حمایت میں کانگریس کا زبردست مورچہ

ممبئی:مرکز میں بی جے پی حکومت آمرانہ طریقے سے اپوزیشن کو ختم کرنے کے لیے مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ کانگریس پارٹی اس طرح کی حرکتوں سے نہ کبھی ڈری ہے اورنہ ہی کبھی ڈرے گی ۔مرکز کی مودی حکومت پریہ شدید تنقید ریاستی کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کانگریس صدر سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کو جھوٹے کیس میں پھنسانے کی سازش کر رہی ہے، لیکن ہم اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ پٹولے نے کہا کہ ہم مرکزی حکومت کی اس آمریت کا جمہوری طریقے سے جواب دیں گے۔ہم ڈریں گے نہیں،ہم لڑیں گے اور جیتیں گے۔

ای ڈی کے ذریعے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو بھیجے گیے نوٹس کے خلاف ریاستی کانگریس کی جانب سے ریاستی صدر نانا پٹولے کانگریس،کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر اور وزیرمحصول بالاصاحب تھورات اور ممبئی کانگریس کے صدر بھائی جگتاپ کی قیادت پیر کو سی ایس ٹی سے ای ڈی آفس زبردست مورچا نکالا۔ اس مورچے میں تعمیرات عامہ کے وزیر اشوک چوہان، طبی تعلیم کے وزیر امیت دیشمکھ، ماہی پروری کے وزیر اسلم شیخ، اسکولی تعلیم کی وزیر ورشا گائیکواڑ، ریاستی کارگزار صدرنسیم خان، چندرکانت ہنڈورے، ایم ایل اے کنال پاٹل، امر راجورکر، ممبئی یوتھ کانگریس کے صدر ذیشان صدیقی، ایم ایل اے سنگرام تھوپٹے، ریاستی نائب صدر موہن جوشی، ریاستی نائب صدر چارولتا ٹوکس، اتکرش روپوتے، چیف ترجمان اتل لونڈھے، جنرل سکریٹری دیوانند پوار، پرمود مورے اور بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔

اس موقع پر کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے کہا کہ ملک کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے گاندھی خاندان کو بدنام کرنے کے لیے بی جے پی حکومت انہیں من گھڑت معاملات میں پھنسانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بی جے پی حکومت مرکزی تفتیشی ایجنسی کے ذریعے ہماری آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن کانگریس پارٹی اس طرح کے دباوٴ کے سامنے نہیں جھکے گی بلکہ مضبوطی سے اس کا مقابلہ کرے گی۔ پٹولے نے کہا کہ ایک بار جنتا حکومت نے اندرا گاندھی کے خلاف ایسی ہی کارروائی کی تھی، اب بی جے پی حکومت بھی وہی کر رہی ہے، لیکن کانگریس کبھی بھی مغرورو ظالم بی جے پی حکومت کے سامنے نہیں جھکے گی۔

ناگپور میں بھی مظاہرہ

ناگپور ای ڈی دفتر کے سامنے بڑی تعداد میں کانگریس کے لیڈران وکارکنان نے زبردست مورچا نکال کر کانگریس کی صدر سونیاگاندھی وراہل گاندھی کو ای ڈی کے ذریعے بھیجی گئی نوٹس کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ کرنے والے لیڈران میں وزیر توانائی ڈاکٹر نتن راوٴت، ریلیف اور بازآبادکاری کے وزیر وجے ودیٹی وار، سابق وزیر وسنت پورکے، ریاستی ورکنگ صدر شیواجی راؤ موگھے، ایم ایل اے وکاس ٹھاکرے، ریاستی نائب صدر سنیل دیشمکھ، ضلع دیہی صدر راجندر ملک، سوشل میڈیا صدر وشال متیموار، نارتھ انڈین یونین کے ریاستی صدر اماکانت اگنی ہوتری سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔