48 ضلعی صدور، 252ودھان سبھا صدر،118ریاستی کورکمیٹی ممبران کا تقرر

ممبئی: بی جے پی کی جانب سے سوشل میڈیا پرجاری جھوٹے پروپیگنڈے، جھوٹی خبریں نیز تعصب پیدا کرنے کی کوشش کو مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے ’سوشل میڈیا واریرس‘ ناکام کریں گے۔ اس اعتماد کا اظہار آج یہاں مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری وسوشل میڈیا شعبے کے صدر ابھیجت سپکال نے کیا ہے۔وہ آج یہاں آل انڈیا کانگریس کمیٹی سوشل میڈیا شعبے کے صدر روہن گپتا اور مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر بالاصاحب تھورات کی منظوری کے مطابق مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے سوشل میڈیا شعبے کے428عہدیداروں پر مشتمل میگا ایگزیکیٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ نئی ایگزیکیٹیو میں 48ضلعی صدور، 252اسمبلی صدور، 118ریاستی ایگریکیٹیو ممبران اور 10کورکمیٹی ممبرشامل ہیں۔

ابھیجیت سپکال نے اس موقع پر کہا کہ2019کے پارلیمانی واسمبلی انتخابات میں قابل ذکر خدمات انجام دینے والی نیز لاک ڈاؤن کے دوران پارٹی کے موقف اور اس کی رفاہی وفلاحی کاموں کو عوام تک پہونچانے میں سوشل میڈیا شعبے نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آئندہ دنوں میں پارٹی کے پالیسی وپروگرام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہونچانے میں نو منتخب ذمہ داران ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جومیگا انتخاب کیا گیا ہے اس کے عمل میں ہم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سرگرمی، انتظامی صلاحیت، تکنیکی علم کا ذمہ دارانہ استعمال نیز پارٹی موقف سے مکمل واقفیت کو بنیاد بنایا اور تفتیش کے کئی مراحل کے بعد پورے مہاراشٹر سے 428عہدیداران کا انتخاب کیا ہے۔ یہ نومنتخب شدہ عہدیداران آئندہ دنو ں میں نہ صرف پارٹی کی سرگرمیوں، اس کے موقف اور اس کی پالیسی کو عوام تک پہونچائیں گے بلکہ بی جے پی آئی ٹی سیل کے ذریعے پھیلائے جانے والے جھوٹ کا بھی منہ توڑ جواب دیں گے جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جھوٹی اور گمراہ کن خبریں، جھوٹے پروپیگنڈے اور تعصیب کی مہم چلارہے ہیں۔ کانگریس پارٹی کے سوشل میڈیا واریرس بی جے پی کی جھوٹ کا مقابلہ سچائی سے کریں گے اور اس کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔

INC Maharashtra SM1.pdf

BiP Urdu News Groups