• 425
    Shares

مرکز کی مودی واترپردیش کی یوگی حکومت برخاست کی جائے: ناناپٹولے

کسانوں کو کچلنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرو ونہ ہم مہاراشٹر بندکردیں گے

اترپردیش کی بی جے پی حکومت کے خلاف کانگریس کا ریاست گیر احتجاج

ممبئی: بی جے پی کی حکومتیں ملک کے کسانوں کو تباہ کرنے کی پالیسی اختیارکرتے ہوئے انہیں ختم کرنے کا عظیم گناہ کررہی ہیں۔پرامن احتجاج کی خاطر بیٹھے ہوئے کسانوں کو کچلنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے یوگی حکومت ان کی پشت پناہی کررہی ہے۔کسانوں کو کچل کر مارنے کا یہ واقعہ بربریت کا مظہر ہے۔ کسانوں کو کچلنے والی بی جے پی کی مرکزی حکومت واترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت برخاست کی جائے۔ یہ مطالبہ آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے نے کیا ہے۔

اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں ہونے والے کسانوں کے قتل اور بی جے پی حکومت کے خلاف مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے چیئرمین ناناپٹولے کی قیادت میں منترالیہ کے قریب بابائے قوم مہاتماگاندھی کے مجسمے کے سامنے احتجاج کیا گیا۔اس احتجاج میں سابق مرکزی وزیر سچن پائلٹ، ممبئی کانگریس کے صدر ایم ایل اے بھائی جگتاپ،ریاستی کانگریس کے کارگزار صدر نسیم خان، ممبئی کانگریس کے کارگزارصدرچرن سنگھ سپرا،شعبہ خواتین کی ریاستی صدرسندھیاتائی سوالاکھے، ریاستی جنرل سکریٹری دیوانند پوار، کسان کانگریس کے ریاستی صدر شیام پانڈے، ریاستی سکریٹری ڈاکٹر سیدذیشان احمد وراجارام دیشمکھ سمیت سیکڑوں کارکنان موجود تھے۔

احتجاج کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پٹولے نے کہا کہ کسان اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ وہ ان داتا ہیں اور بی جے پی انہیں ہی ختم کررہی ہے۔ پٹولے نے اس موقع پر انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ لکھیم پورکھیری میں ہونے والے دلدوز واقعے کے مجرمین پرفوری طور پر کارروائی کی جائے وگرنہ ہم مہاراشٹر بند ہوجائے گا۔ کانگریس کی لیڈر وجنرل سکریٹری پرینکاگاندھی کو اس وقت روک دیا گیا جب وہ متاثرہ خاندان سے ملنے کے لیے لکھیم پور کھیری جارہی تھیں۔ پولیس نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی اور آخر کار غیر قانونی طور پرگرفتاری کیا گیا۔ ان تمام واقعات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پٹولے نے یہ بھی کہا کہ اگر پرینکا گاندھی کو رہا نہیں کیا گیا تو ریاست بھر میں جیل بھرو احتجاج ہوگا۔ بی جے پی حکومت کسانوں کے ساتھ مسلسل ناانصافی کر رہی ہے اور یہاں تک کہ مہاراشٹر میں بھی جب کسان بحران میں ہیں تو ان کے ساتھ دوہرا رویہ اختیار کیا جارہا ہے۔ بی جے پی اس پر بھی سیاست کر رہی ہے۔ اس سب کا حساب بی جے پی کو دینا پڑے گا۔لکھیم پور کھیری میں جدید جنرل ڈائر یوگی حکومت کے ذریعے کسانوں کو بے دردی سے کچلنے کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے وزیر تعمیرات عامہ اشوک چوہان کی قیادت میں ناندیڈ میں بھی احتجاج کیا گیا۔ جلگاؤں میں ریاستی نائب صدر الہاس پاٹل اور ضلعی صدر سندیپ پاٹل کی قیادت میں مظاہرے کیے گئے۔ اسی طرح لاتور، شولاپور سمیت ریاست بھر میں تمام اضلاع وتعلقہ جات پر بی جے پی واترپردیش حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر بی جے پی واترپردیش کی اجئے سنگھ بشٹ حکومت کے خلاف زوردار نعرے بازی کی گئی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔