MPCC Photo Caption 4 Oct 21

ممبئی میں بی جے پی کے خلاف زبردست مظاہرہ

راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلی جناب سچن پائلٹ نے ممبئی پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔اس موقع پر ریاستی کانگریس کے صدر ناناپٹولے، ممبئی کانگریس کے صدر بھائی جگتاپ، ریاستی کانگریس کے کارگزار صدر جناب عارف(نسیم) خان، ممبئی پردیش کانگریس کے کارگزار صدر چرن سنگھ سپرا موجود تھے۔پریس کانفرنس کے بعد منترالیہ کے سامنے مہاتماگاندھی کے مجسمے کے سامنے اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے ساتھ ہونے والے دلدوز سانحے، آل انڈیا کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی کی گرفتاری، کسان مخالف قوانین، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے، مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف سچن پائلٹ وناناپٹولے کی قیادت میں زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ اس مظاہرے میں بھائی جگتاپ، نسیم خان، چرن سنگھ سپرا کے علاو ہ کانگریس کے دیگر عہدیداران وکارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔