ماہ محرم کا چاند نظر نہیں آیا

0 94

امارت شرعیہ ہند کا اعلان
نئی دہلی۰۱ستمبر(ای میل)آج ابھی بعد نماز مغرب رؤےت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ زیر صدارت مولاناحکیم الدین قاسمی، دفتر امارت شرعیہ ہند ٗ۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ دہلیمیں مطلع صاف تھا، چاندنظر نہیں آیا ۔دیوبند لکھنو (یوپی) جمبوسر،انجار (گجرات) کیرالہ، ممبئی، ناندیڑ، بنگلور، گلبرکہ ، پٹنہ اور بھوپال سمیت ملک کے مختلف مقامات سے رابطہ قائم کےا گےا،کسی جگہ سے رؤیت کی اطلاع نہیں ملی جب کہ دیوبند اور ناندیڑمیں مطلع صاف تھا۔اس کے پےش نظر کمیٹی نے30 کی رؤیت کا اعتبار کر کے اعلان کےکیا بتاریخ12ستمبر2018ءبروز بدھ محرم الحرام1440ھ کی پہلی تاریخ ہوگی اور 21ستمبر جمعہ کو عاشورہ ہو گا ۔اس طرح کا پریس نوٹ مولانا معزالدین احمدسیکریٹری رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہندنے جاری کیاہے ۔