پوسد میں ”مجلس“ کی کامیاب نمائندگی

پوسد:12ستمبر۔(اکرم چوہان)محلہ تاج نگر مسجد سبق سے کانڈے لے آو¿ٹ کے پل تک سروس نالی کا کام ایم ایل اے فنڈ سے منظور کرانے اورکام کوتکمیل تک پہنچانے میں مجلس کے پوسد کے جنرل سیکریٹری جناب اویس مرزا صاحب اور شری رامپور کے نمائندے جناب دانش سر کا اہم رول رہا ہے۔تفصیل کے مطابق تاج نگر پوسدمیںتقریبا16 سال پرانا لے آو¿ٹ ہے جو شری رامپور گرام پنچایت میں آتا ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ آباد ہیں ۔ کئی سالوں سے عوام بنیادی سہولیات سے محروم تھے ۔تاج نگر راستے سے متصل نالی کام مکمل نہ ہونے سے یہ نالے کی طرح ہوگئیتھی ۔جس اویس مرزا نے مقامی ایم ایل اے منوہر راو¿ نایک سے ملاقات کرکے انھیں حالات سے واقف کروایا جس کے فوری بعد انھوں نے مقامی ایم ایل فنڈ سے نالی کی تعمیری کام کو انتظامی منظوری کیلئے بھیج دیا تھا اور کچھ ہی دنوں میں کام شروع ہوگیااور اب مکمل بھی ہوچکا ہے ۔مجلس اتحادالمسلمین کی اس نمائندگی پرعوام نے انکا شکریہ ادا کیا ہے۔

Leave a comment