کنوٹ ایم آئی ایم وفد کی ضلع صدرفیروز لالہ سے ملاقات

0 13

ناندیڑ:9ستمبر(اکرم چوہان)شیخ مظہر نگراں کار مجلس کنوٹ کی رہنمائی وقیادت میں کنوٹ کے مجلس اتحادالمسلمین کے ذمہ داروں کے ایک وفد نے آج اتوار 9ستمبر کوناندیڑمیں ضلع صد رفیروز لالہ سے ملاقات کی اور کنوٹ کے سیاسی مسائل پر گفتگو کی اور کنوٹ کاجائزہ پیش کیا ۔ شیخ مظہر نے فیروز لالہ کوبتایا کہ کنوٹ میں مجلس پوری طاقت سے عوامی مسائل پرتوجہ دے رہی ہے ۔ مجلس کے کام و دیکھ کر دلت بھائی بھی بڑی تعداد میں مجلس میںشمولیت اختیار کررہے ہین ۔واضح ہو کہ گزشتہ کچھ دنوں کنوٹ میں حالات حاضرہ کے عنوان پر عظیم الشان جلسہ کاانعقاد عمل میں آیاتھا جس میں ہزاروں محبان مجلس نے شرکت کرکے جلسہ کوکامیاب بنایا تھا ۔ ضلع صدرفیروز لالہ نے وفد کوتیقن دیاکہ کنوٹ میںمجلس اسی طرح کام کرے گی اور عوامی مسائل کوبڑھ چڑھ کر حل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی ۔ فیروز لالہ نے یہ بھی کہا کہ جہاں کہیں بھی انکی ضرورت محسوس ہوگی وہ مجلس کی خدمت کیلئے پہنچ جائیں گے۔وفد میں جاویدخان نوشادخان ‘ رفیق مولا‘ عبدالسبحان لالہ‘ فسیح بھائی ‘ کلیم بھائی ‘ ارشدپٹھان ‘ فہیم قریشی‘ شیخ محسن کے علاوہ ناندیڑ مجلس کے ذمہ داران سید مجیب ‘معتمد ایڈوکیٹ مشتاق احمدخان ‘نائب معتمد شکیل سر وغیرہ موجود تھے۔