اُردو یونیورسٹی میں فاصلاتی کورسز میں داخلے

4 نئے کورسز متعارف۔ 30 ستمبر آن لائن درخواست کی آخری تاریخ
حیدرآباد، 11 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم میں داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس سال 4 نئے کورسس ایم اے عربی ، ایم اے اسلامک اسٹڈیز ، ایم اے ہندی اور بی کام پروگرامس کا آغاز کیا گیا ہے۔ پروفیسرپی فضل الرحمن، ڈائرکٹر انچارج، نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب نئے کورسز کے علاوہ سابقہ کورسز ایم اے (اردو،انگریزی،تاریخ)، بی اے ، بی ایس سی (لائف سائنسز)، بی ایس سی (فزیکل سائنسز) میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم یونیورسٹی ویب سائٹ http://manuu.ac.in/admissions/odl2018 پر دستیاب ہیں۔درخواست 200 روپے کے رجسٹریشن فیس کے ساتھ آن لائن داخل کرنی ہوگی۔ آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30ستمبر 2018ہے۔امیدوار مزید تفصیلات کے لیے اسٹوڈنٹ سپورٹ سروسیز ہیلپ لائن 040-23008463 (راست) اور 23008404 (ایکسٹنشن 217) سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ طلبہ حیدرآباد (شہر)، نئی دہلی، کولکتہ، بنگلور، ممبئی، پٹنہ، دربھنگہ (بہار)، بھوپال، رانچی، امراوتی، سری نگر (جموں و کشمیر)، جموں، لکھنو¿ میں واقع یونیورسٹی کے ریجنل / سب ریجنل سنٹرس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ رابطہ کی تفصیلات http://www.manuu.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔