حضرت مہدی موعودؑ کے یوم ولادت پر ریاست میں اختیاری تعطیل دینے کا مطالبہ

جماعت مہدویہ اوسا ضلع لاتور کی ضلع کلکٹر سے نمائندگی

لاتور (محمد مسلم کبیر)قوم مہدویہ کے امام سیدمحمدجونپوری مہدی موعودؑ کے یوم ولادت کے موقع پر ریاست مہاراشٹر میں ہر سال ۱۴/جمادی الاول کو ریاست مہاراشٹر میں تعطیل اختیاری کا اعلان کیا جائے۔ ضلع کلکٹر لاتور کے توسط سے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو مرسلہ یادداشت میں جماعت مہدویہ اوسا ضلع لاتور نے مہاراشٹر کے چیف منسٹر اُدھو ٹھاکرے سے درخواست کی ہے کہ امامنا حضرت سید محمد مہدی موعودؑ کے یوم ولادت پر ریاست مہاراشٹر میں تعطیل اختیاری کا اعلان کریں۔ جماعت مہدویہ اوسا ضلع لاتور نے اپنے مراسلے میں کہاہے کہ حضرت مہدی موعود علیہ السلام،اللہ کے خلیفہ اور پیغمبراسلام خاتم النبین حضرت محمدﷺ کے پیروکارتھے۔ تاہم ان کی یوم ولادت اسلامی کیلنڈر کے مطابق ہر سال ۱۴/جمادی الاول کو اختیاری تعطیل کے طور پر دی جانی چاہیے۔ امامنا مہدی موعودعلیہ السلام کی ولادت ۱۴/جمادی الاول ۸۴۷ ہجری(۱۴۴۳)بروز پیر جونپور،اتر پردیش،ہندوستان میں ہوئی۔ان کا سلسلہ نسب حضرت علی ؓاور حضرتہ بی بی فاطمہؓ سے ملتا ہے۔آپ کی وفات۹۱۰ھ(۱۵۰۶ء)میں ۶۳سال کی عمر میں فرح مبارک،افغانستان میں ہوئی۔حضرت سید محمد جونپوری امامنا مہدی موعود علیہ السلام کے مصدقین مہدوی مسلم کہلاتے ہیں۔مہاراشٹر سمیت ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں مسلم مہدوی برادری کثرت سے آباد ہے۔مہدوی مسلمان مغربی ممالک جیسے سعودی عرب،خلیج،پاکستان،افغانستان،ترکی،آذربائیجان اور ایران کے ساتھ ساتھ امریکہ، کینیڈا،برطانیہ،آسٹریلیا میں بھی پائے جاتے ہیں۔ریاست مہاراشٹر میں،ممبئی،پونے،اورنگ آباد،سولاپور،امراوتی، احمدنگر،عثمان آباد،لاتور،بیڑ،ناندیڑ،اکولا اور دیگر اضلاع میں مہدوی کثرت سے آباد ہیں۔ان اضلاع میں مقامی خود مختار اداروں میں مہدویہ برادری کے لوگ عوامی نمائندے کے طور پر منتخب ہوتے ہیں۔مہدویہ برادری نے سیاسی،سماجی،تعلیمی اور صحافتی میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ نیز مہاراشٹرکے ضلع احمدنگر میں درگاہ دائرہ علاقے میں مشہور درگاہ حضرت شاہ شریف مجذوبؒ کا تعلق قوم مہدویہ سے ہے اور وہ حضرت سید محمد مہدی موعود علیہ السلام کے خلیفہ پنجم حضرت بندگی میاں شاہ دلاورؓ کے نواسے تھے۔ چھترپتی شیواجی مہاراج کے دادا مالوجی راجے بھوسلے کا عقیدہ تھا کہ انہیں احمد نگر میں حضرت شاہ شریف مجذوبؒ کے فیض سے ہی اولاد کی سعادت حاصل ہوئی لہٰذہ ان کی دونوں اولاد کے نام حضرت شاہ شریف مجذوبؒ کے نام نامی کے مطابق شاہ جی اور شریف جی رکھا گیا تھا۔چنانچہ سیکڑوں سال قدیم تاریخ ساز ہستی امامنا سید محمد مہدی موعودؑکے یوم ولادت کے موقع پر اسلامی کیلنڈر کے مطابق ۱۴/جمادی الاول کو ریاست مہاراشٹر میں ہرسال تعطیل اختیاری کا اعلان کیا جانا چاہیے۔واضح ہو کہ ریاست تلنگانہ اور آندھراپردیش میں اسلامی کیلنڈر کے مطابق ۱۴/جمادی الاول کو اختیاری تعطیل کا اعلان کیا گیا اور ہر سال وہاں اختیاری تعطیل دی جاتی ہے۔ جماعت مہدویہ اوسا ضلع لاتور نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے مطالبہ کیا ہے کہ امسال ۱۴/جمادی الاول ،۱۹/دسمبر ۲۰۲۱ کو ہوگی لہٰذا اس روز سے ہر سال ریاست مہاراشٹر میں اختیاری تعطیل کا اعلان کریں۔اس موقع پر جماعت کے ذمےدار جناب عبد الغنی کرپوڑے، محمد مسلم کبیر، خوندمیر ملّا، مختار،منیاری، ندیم سیّد، نعمت لوہارے،منّان مونگلے، محمد مونگلے، ایڈوکیٹ تمیم لوہارے، بھیکن مونگلے، اشفاق ملّے بھاری، محمد عطن صہیب کبیر،اور دیگر اشخاص موجود تھے۔

Md.Muslim Kabir,
Latur Dist.Correspondent,
Urdu Media
9175978903/9890065959
alkabir786