آتشزدگی متاثرین میں جمعیۃعلماء دھولیہ کی ریلیف

0 13

دھولیہ ۶؍ ستمبر. مسلم اکثریتی علاقہ دھولیہ سے 50کلو میٹر کی دوری پر پارولہ نامی گاؤں میں آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا ،جس میں گھر کی ساری چیزیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی جمعیۃعلماء دھولیہ (ارشد مدنی) کا وفد حافظ حفظ الرحمٰن صدر جمعیۃعلماء ضلع دھولیہ کی قیادت میں متاثرہ مکان کاسروے کرنے کے لئے پہونچا

اطلاع کے مطابق 31اگست کو رات 01:00بجے شارٹ سرکٹ کا واقعہ پیش آیا ۔جس کی زد میں ایک ایسا مکان آیا جس میں چھ بھائیوں پر مشتمل ایک خاندان رہتا تھا ، آگ اتنی شدید تھی کہ اس کی زد میں آکرگھر میں مقیم دو بھائیوں کا سارا سامان خاکستر ہوگیا۔الحمد للہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
اس موقع پر مولانا شکیل احمد قاسمی اور الحاج مشتاق صوفی نے متاثرین کو دلاسہ دیتے ہوئے عبوری راحت و ضروریات زندگی کے لئے پچیس ہزار روپیہ نقد عنایت فرمایا ،اور ان کی غمخواری کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں اللہ رب العزت آپ کی اس مشکل کو آسان فرمائے اور نقصانا ت کا مداوا فرمائے،آمین
وفد میں حافظ حفظ الرحمٰن (صدر جمعیۃعلماء ضلع دھولیہ )محمد اکبرسر،جناب محمد نعمان سر،محمد سلیم بھیا برتن والے،محمد سلیم شیخ وغیرہ شامل تھے۔