بیروزگار نوجوانوں کے لئے یکم ستمبر کو لاتور میں روزگار میلہ

0 59
لاتور(محمدمسلم کبیر) ضلع ترقی مہارت روزگار اور مرکز رہنماء صنعتکاری, کھوری محلہ لاتور میں خانگی شعبے کے مشہور صنعتی مراکز اور کمپنیوں میں مختلف  مخلوعہ جائداد کو پر کرنے کے لئے یکم ستمبر 2018 کی صبح 9:00 بجے پورنمل لاھوٹی گورنمنٹ پالیٹیکنک کالج , اوسہ روڈ لاتور میں روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا ہے. اس روزگار میلے میں لاتور ضلع کے  خواہشمندوں کےحسب ذیل قابلیت کے لحاظ اس روزگار میلے میں بالمشافہ ملاقات لے کر تقررات کئے جائیں گے.
اس روزگار میلے میں شرکت کے خواہان کو چاہئے کہ مہارت روزگار اور مرکز رہنماء صنعتکاری, شعبے کے www.rojgar.mahaswayam.gov.in اس ویب سائیٹ پر جاکر لاگ ان ہو کر جاب فیئر اس آپشن سے آپ جس کمپنی یا صنعتکار کے پاس ملاقات کے لئے جانا چاہتے ہیں ان کے نام کے سامنے آن لائین اپلائی( قبولیت) کا اندراج کرنے کے بعد انٹری پاس ( داخلہ نامہ) آن لائین حاصل کریں.اور اس کے لئے دفتر ہذا میں نام کا اندراج لازمی ہے. اس آن لائین طریقہ کار سے استفادہ حاصل کرنے کی اپیل کی گئی ہے.
قابلیت:-کم تعلیم یافتہ, 10 ویں,12ویں کامیاب/ ناکام, گراجیویٹ, پوسٹ گراجویٹ, آئی ٹی آئی سے پلمبر/ الیکٹریشین/ ایر کنڈیشنگ/ ریفریجریشن/ریپیرنگ کے شعبے میں تربیت و مہارت حاصل کئے ہوئے 18 تا30 سالہ ماہر اور غیر ماہرین, معذور نوجوان مرد و خواتین کے لئے ہوٹل/ ریسٹارنٹ, سیاحت, ہاوس کیپنگ, فیسیلیٹی مینجمنٹ, آبی حمل و نقل, ان شعبوں میں تنخواہوں کے ساتھ روزگار کے بہترین مواقع کی فراہمی پر متعلقہ صنعتکاروں اور کمپنیوں کے ذمہ دار رہنمائی کریں گے.
درج بالا تفصیلات اور مواقع صرف لاتور ضلع کے مستحق اور قابل نوجوان مرد و خوتین کے لئے مخصوص ہیں.خواہشمند نوجوان کپنے تعلیمی لیاقت, عمر اور تجربات پر مبنی  اصل  و مثنی دستاویزات کے علاوہ  مہارت روزگار اور مرکز رہنماء صنعتکاری, ضلع لاتور کا شناخت نامہ, پاسپورٹ سائز کے دو عدد تصاویر, شناخت نامہ, کے ساتھ یکم ستمبر 2018 کو پورنمل لاہوٹی گورنمنٹ پالیٹیکنک کالج اوسہ روڈ لاتور میں صبح 9:00 بجے اپنے اخراجات سے بالمشافہ حاضر رہیں اور خانگی صنعت اور کمپنیوں میں روزگار کے مواقع حاصل کریں. اس تعلق سے مزید تفصیلات  وتکنکی معلومات کے لئےدفپر کے فون نمبر -245183 – 02382 سے رابطہ قائم کریں.اس طرح کی اپیل انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر آر این واکوڑے نے کی ہے