کتابی سلسلہ عالمگیر ادب اورنگ آباد کے زیراہتمام ادبی شخصیات شاہ حسین نہری‘ڈاکٹرمسرت فردوس‘ابراہیم اختر کا9ستمبرکو جلسئہ اعتراف خدمات

0 48

اونگ آباد:7ستمبر(نامہ نگار)کتابی سلسلہ عالمگیر ادب اورنگ آباد (دکن) کے زیراہتمام معروف ومعتبر علمی و ادبی شخصیات جناب شاہ حسین نہری‘ ڈاکٹرمسرت فردوس (اورنگ آباد) اور جناب ابراہیم اختر( پربھنی) کی اردو زبان و ادب کی خدماتت کے اعتراف میں جلسئہ اعتراف خدمات کاشاندار انعقاد عمل میں آرہاہے ۔یہ جلسہ معروف شاعر ‘محقق ]ادیب نقاد جناب اسلم مرزا کی صدارت میں اتوار 9ستمبرکو صبح ساڑھے دس بجے‘بمقام مرکز جماعت اسلامی (ہند) شاخ‘یونس کالونی ‘کٹ کٹ روڈاورنگ آباد منعقد ہورہا ہے ۔ شاہ حسین نہری شاعر اورن

Ibrahim Akhteraslam mirza

ثرنگار ہیں جبکہ ڈاکٹرمسرت فردوس محقق اور نقاد اورابراہیم اختر نامور ترقی پسندافسانہ نگار ‘ناول نگاراور نقاد ہیں ۔اس جلسہ کے داعیان عارف خورشید ‘نورالحسنین ‘ڈاکٹر عظیم راہی‘احمداقبال ‘ علی الدین صدیقی‘ڈاکٹرشکیل احمدخاں ‘احمد اورنگ آبادی نے مراٹھواڑہ کے ادیبوں ‘شاعروں ‘اساتذہ اورادب نواز دوستوں سے جلسہ اعتراف خدمات میںشرکت کی اپیل کی ہے ۔اس جلسہ میں ناندیڑ سے محمدتقی (مدیراعلیٰ ورق تازہ) ‘ ڈاکٹرفہیم احمدصدیقی اور پربھنی سے اقبال مجیداللہ شرکت کررہے ہیں۔