جلگاؤں میں بائیک کو دھکا دیکر پیٹرول۔ڈیزل کی مہنگائی کی مذمت کی این۔سی۔پی نے
جلگاؤں( سعیدپٹیل )پیٹرول۔ڈیزل۔رسوئ گیس کی قیمتوں میں مسلسل ہونے والے اضافے کےلئے شہر این۔سی۔پی نے راشٹروادی ضلع دفتر سے ضلع کلیکٹر کے دفتر تک بائیک کو دھکیل کر مخالفت کا مظاہرہ کیا۔بعدازاں ضلع کلیکٹر کو مہنگائی کم کرنے کےلۓ میمورنڈم دیاگیا۔راشٹروادی کے ضلع صدر رویندر پاٹل کی صدارت میں اس مظاہرے میں پارٹی کے ورکر کثیر تعداد میں موجود تھے۔اس موقعہ پر سابق وزیر گلاب راؤ دیوکر ،وکاس پوار ،نامدیو چودھری ،روہن سونونے ،خاتون ریاستی نائیب صدر وجیا پاٹل ،منگلا پاٹل ،ارویند مانکری وغیرہ نے بائیک کو دھکہ دیکر مہنگائی کے خلاف نعرہ بازی کیں۔بعد ازاں این۔سی۔پی کے عہدداروں نے ڈیپٹی کلیکٹر کو میمورنڈم پیش کیا۔