irctc کا نئے سال پرتحفہ، 11340 روپئے میں سفرکی سہولت

0 25

نئی دہلی :31ڈسمبر،(ایجنسیز) انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن لمیٹیڈ (آئی آرسی ٹی سی) نے عقیدت مندوں کو نئے سال کا تحفہ دیا ہے۔ آئی آرسی ٹی نے بہارکے زائرین کے لئے ‘آستھا سرکٹ اسپیشل ٹورسٹ ٹرین’ (تیرتھ یاترا) شروع کی ہے۔اس میں زائرین کوالہ آباد میں کمبھ اسنان کرنے کا موقع ملے گا۔ اس کے ساتھ ہی آپ چار جیوترلنگ، دوارکا دھیش اورشرڈی سائیں کے درشن بھی کرپائیں گے۔ جیوترلنگ میں مہاکالیشور، اونکاریشور، ناگیشور اورسومناتھ جیوترلنگ کا درشن شامل ہے۔یہ اسپیشل پیکیج بہارمیں رہنے والے لوگوں کے لئے ہے۔ پانچ فروری کو آئی آرسی ٹی سی کے پٹنہ دفترکی طرف سے آستھا سرٹیفکیٹ اسپیشل ٹورسٹ ٹرین شروع کی جائے گی۔اس ٹرین میں 800 لوگوں کے لئے سلیپرکلاس سیٹ کی بکنگ ہوگی۔ پانچ فروری 2019 کو ٹرین رکسول سے 11 بجے شروع ہوگی۔ رکسول، سیتامڑھی، دربھنگہ، سمستی پور، مظفرپور، حاجی پور، پاٹل پترا جنکشن اورپنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن ہوکریہ ٹرین جائے گی۔ پاٹل پترا جنکشن اورپنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن ہوکریہ ٹرین جائے گی۔ پیکیج میں مسافرں کو ویج ناشتہ اورکھانا ، دھرمشالہ میں رات کا قیام، بس سے مندردرشن، سیکورٹی کی سہولت اورٹورمنیجرکی سہولت ملے گی۔یہ سفر11 رات اور12 دنوں پرمشتمل ہے، جس کا چارج 11,340 روپئے ہرایک مسافرسے لیا جائے گا۔ مسافرآئی آرسی ٹی کی ویب سائٹ پرآن لائن ٹکٹ بک کرسکتے ہیں۔ زیادہ تفصیلات کے لئے آپ آئی آرسی ٹی سی کی ویب سائٹ پرجاسکتے ہیں۔ مندرجہ ذیل لنک پرجاکرتمام تفصیلات معلوم کرسکتے ہیں۔
https://www.irctctourism.com/pacakage_description?packageCode=EZBD23