ساوتھمپٹن ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع نے بیچ میدان پر کیا ” کس ” ، مداح رہ گئے حیران

0 32

ساوتھمپٹن ٹیسٹ میں ہندوستانی گیند بازوں نے ایک مرتبہ پھر خود کو ثابت کردیا ہے۔ وراٹ کوہلی کے تیز گیند بازوں کی قہر برپا کرتی ہوئی گیندوں کے سmامنے انگلینڈ کے بلے باز بے بس نظر آرہے ہیں ۔ چوتھے ٹیسٹ کے پہلے دن جسپریت بمبرہ ، ایشانت شرما ، محمد سمیع اور ہاردک پانڈیا نے مل کر انگلینڈ کو پریشان کیا ۔ بمبرہ نے جیننگس اور بیرسٹو کو آوٹ کیا تو وہیں ایشانت نے روٹ اور ہاردک پانڈیا نے کک کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ محمد سمیع نے بھی جوس بٹلر اور بین اسٹوکس کا وکٹ لیا ۔

ہندوستانی تیز گیندبازوں کے ذریعہ زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے درمیان محمد سمیع کا "کس "والا جشن موضوع بحث ہے ۔ سمیع نے جوس بٹلر کو سلپ پر آوٹ کرانے کے بعد ایک فلائنگ کس کیا ۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ انہوں نے یہ فلائنگ کس بٹلر کو دیا یا کسی اور کو ؟ ۔ دراصل سمیع کی گیند پر ریشبھ پنت سے بٹلر کا مشکل کیچ چھوٹ گیا تھا ، لیکن اس کے بعد سمیع کی بہترین گیند پر بٹلر وراٹ کو کیچ دے بیٹھے ، جس کے بعد سمیع کافی خوش نظر آئے اور انہوں نے فلائنگ کس دیدیا ۔