سرکاری ملازمین کو تحفہ، مہنگائی بھتے میں 2 فیصد کا اضافہ

0 31
نئی دہلی ،29 اگست(پی ایس آئی)مودی کابینہ نے بدھ کو مرکزی ملازمین اور پنشن کے لئے مہنگائی بھتے (ڈی اے) اور مہنگائی ریلیف (ڈی آر) میں 2 فیصد اضافی اضافہ کی منظوری دے دی ہے. یہ فیصلہ ایک جولائی سے مو¿ثرہو گا. مرکزی ملازمین کو 7 فیصد مہنگائی بھتہ مل رہا تھا. ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر مرکزی کابینہ نے اس سال مارچ اسے 5 فیصد سے بڑھا کر 7 فیصد کیا تھا. یہ اضافہ جنوری 2018 سے نافذ مانا گیا. مہنگائی بھتے میں اضافے سے مرکزی حکومت کے 1.1 کروڑ ملازمین اور پنشن لینے والوںکو فائدہ ہو گا. اس میں 48.41 لاکھ مرکزی ملازمین اور 62.03 لاکھ پنشن لینے والے شامل ہیں. وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا. مہنگائی الاو¿نس بڑھتی مہنگائی کے اثر کو کم کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے دیا جاتا ہے. سرکاری فنڈ پر اس کا اضافی بوجھ بھی پڑے گا. ملی معلومات کے مطابق، ڈی اے اور ڈی آر سے 6،112.20 کروڑ سالانہ اور مالی سال 2018-19 (جولائی 2018 سے فروری 2019 یعنی 8 ماہ) میں 4،074.80 کا اضافی بوجھ پڑے گا. حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکزی کابینہ نے 1 جولائی، 2018 سے مرکزی ملازمین کو مہنگائی بھتے کی اضافی قسط اور پنشن لینے والوںکو اضافی ریلیف جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے. یہ اصل تنخواہ پنشن پر موجودہ 7 فیصد پر 2 فیصد اضافہ ہے. اس اضافہ سے 48.41 لاکھ مرکزی حکومت کے ملازمین اور 62.03 لاکھ پنشن ہولڈرکو فائدہ ہو گا. بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اضافہ منظور فارمولہ پر مبنی ہے، جو ساتویں پے کمیشن کی سفارشات پر مبنی ہے.

#Urdu news