ساوتھمپٹن ٹیسٹ میں ہاری ٹیم انڈیا،انگلینڈ نے 60 رنوں سے ماری بازی
ساوتھمپٹن میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے ہندوستان کو 60 رنوں سے شکست دیدی ہے اور ساتھ ہی ساتھ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں تین ٹیسٹ میچ جیت کر ٹرافی بھی اپنے نام کرلی ہے ۔
انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 246 رن بنائے ، جس کے جواب میں ٹیم انڈیا نے اپنی پہلی اننگز میں 273 رن بنائے اور 27 رنوں کی سبقت حاصل کی ۔ اس کے بعد انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 271 رن بنائے ۔ ٹیم انڈیا کو اپنی دوسری اننگز میں جیت کیلئے 245 رنوں کا ہدف ملا ، مگر 184 رن بناکر ہی پوری ٹیم آوٹ ہوگئی