بھیونڈی: نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے ٹیمپو کو ٹکر ، ڈمپر ڈرائیور گرفتار ، ایک کی موت

بھیونڈی ( ایس اے ):- بھیونڈی میں ورجیشوری- اماڑی روڈ پر نشے سے دھت ڈمپر ڈرائیور نے ایک ٹیم0و کو زور دار ٹکر مار دی جس کی وجہ سے سبزی لے جانے والے ایک کسان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ۔ حادثے میں ٹیمپو پوری طرح ٹوٹ گیا ۔ نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے یکے بعد دیگر کل چار گاڑیوں کو ٹکر ماری جس کے بعد نوجوانوں نے ڈمپر ڈرائیور کا پیچھا کر اسے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا ۔
پولیس کے مطابق بھیونڈی تعلقہ کے دیہاسی گاؤں میں رہنے والا سبزیوں کا کاروباری یشونت پاٹل (45) پیر 30 نومبر کو صبح 9 بجے ایم ایچ 04 ای ایل 986 ٹیمپو سے سبزی بھر ورجیشوری مارکیٹ میں فروخت کرنے جارہا تھا ۔ جیسے ہی وہ سرولی گاؤں کے سامنے پہنچا سامنے سے آرہی تیزرفتار MH04JK-7521 ڈمپر نے ٹیمپو کو ٹکر مار دی جس سے ٹیمپو گرگیا اور ٹیمپو ڈرائیور یشونت پاٹل موقع پر ہی مرگیا ۔ اتنا ہی نہیں اس حادثے کے بعد بھاگنے کے چکر میں ڈمپر ڈرائیور نے ایک ٹیمپو اور کار اور موٹر سائیکل کو ٹھوکر مارتے ہوئے امباڑی کی طرف فرار ہونے کی کوشش کی ۔ جس کے بعد نوجوانوں نے تعاقب کر ڈمپر ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔ جو پور8 طرح شراب کے نشے میں دھت تھا ۔ جس کا نام دھونڈوبا ڈھگے 50 ہے ۔ ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری کے بعد سینکڑوں افراد نے اماڑی پولیس چوکی کا گھیراؤ کر ملزم ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ جس کے بعد پولیس نے ڈرائیور کے خلاف حادثہ کا مقدمہ درج کر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔