ڈاکٹر شیخ محمد وقیع الدین کو "ریاستی مثالی معلم” کا ایوارڈ ریاستی وزیر ونود تاؤڑے کے ہاتھوں تفویض
ناندیڑ:7/ستمبر(راست) ریاستی حکومت کے محکمہ تعلیم کی جانب سے "ریاستی مثالی معلم ” ایوارڈ کی تقریب حال ہی میں یشونت راؤ چوہان سبھا گرہ، ستارا ضلع میں منعقد ہوئی۔ اِس تقریب میں ریاستی وزیر برائے تعلیم ونود تاوڑے کے ہاتھوں ریاستی مثالی معلم کے ایوارڈ دیئے گئے۔ اِس تقریب میں ناندیڑ کے اردہاپور ضلع پرشد اسکول میں اپنی خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر شیخ محمد وقیع الدین کو بھی ” ریاستی مثالی معلم” ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ ریاستی وزیر برائے تعلیم ونود تاوڈے کے ہاتھوں دیا گیا۔ اِس موقع پر ڈاکٹر شیخ محمد وقیع الدین اور انکی اہلیہ فاروقی اے این نے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔ اس تقریب میں ریاستی وزیر مہادیو جانکر، مراٹھی فلم اداکار بھارت جادھو، آدیش باندیکر، ایجوکیشن سیکریٹری وندنا کرشنا وہ دیگر موجود تھے۔ واضح ہو کہ اردھا پور ضلع پریشد اسکول کے ٹیچر ڈاکٹرشیخ محمد وقیع الدین یہ پچھلے بائیس سالوں سے بحثیت ٹیچر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں نے دو مضامین میں نیٹ اور سيٹ مکمل کیا ہے۔ "مسلم طلبہ میں تعلیمی مسائل” اِس عنوان پر انہوں نے پی ایچ ڈی مکمل کی ہے۔ اس کے علاوہ ایم ایڈ بھی مکمل کیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ بائیوٹک میں پوسٹ گریجویشن کی تعلیم مکمل کی ہے۔ اردهاپور ضلع پریشد اسکول میں لوگوں کے ساتھ مل کر انہوں نے اسکول کے 5 کلاس روم کو ڈیجیٹل بنایا ہے۔ ان کے والد شیخ حمیدالدین اور والدہ وقار النسا بیگم بھی ضلع پریشد اسکول میں اپنی خدمات انجام دے کر وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر شیخ محمد وقیع الدین کو ریاستی ایوارڈ ملنے پر اُنہیں دوست احباب نے اُنکا استقبال کر اُنہیں مبارکباد پیش کی۔