دار العلوم غریب نواز میں  طلبائے مکتب کے مابین عمامہ اور بیگ کی تقسیم

ناندیڑ:11ستمبر ۔(راست )10 ستمبر ءبروز پیر دار العلوم غریب نواز ناندیڑ میں ایک تقریب منعقدکی گئی جس میں مکتب دار العلوم غریب نواز میں پڑھنے والے طلبا کو قاری محمد توفیق صاحب کے بدست عمامے اور بیگ تقسیم کئے گئے ،اس موقع پر طلبا کے والد اور دار العلوم کے اساتذہ خاص طور سے موجود تھے ۔تقریب کا آغاز قاری محمد راقب رضا امجدی (استاد دار العلوم غریب نواز)کی تلاوت کلام پاک سے ہوا،بعدہ مفتی منشاد احمد مصباحی (صدر المدرسین دار لعلوم غریب نواز)نے خطبہ¿ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ آج جس دور سے ہم گزر ہے ہیں اس میں علم کا غلبہ ہے ۔ یہی و جہ ہے کہ جہاں ایک پڑھا لکھا شخص ترقی کے شاہ راہ پر گامزن ہے وہیں ایک غیر پڑھا لکھا آدمی اندھے ،بہرے ،گونگے کی سی زندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔ایک خوشحال زندگی کا مسئلہ ہو یا سماج میںعزت وقار کا مسئلہ علم کے بغیر ایک سراب سے زیادہ کچھ نہیں ۔دینی تعلیم کی جانب ہماری بے توجہی پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید فرمایا کہ جتناہم دنیاوی تعلیم کے لئے متحرک و فعال نظر آتے ہیں اتنا ہی دینی تعلیم کے لئے سستی کا مظاہر ہ کرتے ہیں ۔جس کے مضر اثرات روز بروز رونما ہو رہے ہیں ۔اس لئے ہم پر لازم ہے کہ اپنے بچوں کے دینی تعلیم کے طرف توجہ دیں ۔ آخر میںحاضرین کو مکتب کے قواعد و ضوابط سے روشناس کرایا گیا ،اور اس پر عمل آوری کی درخواست بھی کی گئی ۔محفل کا اختتام صلاة و سلام اور مفتی صاحب قبلہ کی دعا پر ہوا ۔اس موقع پر انتظام و انصرام کے لئے محمد آصف عرف پنٹو بھائی اور حاجی الیاس وندھانی خاص طور سے موجود تھے ۔اس طرح کا پریس نوٹ حضرت مولانا رفیق صاحب مصباحی نے جاری کیا ۔

Leave a comment