ناندیڑ:12ستمبر(نامہ نگار)گزشتہ دوپہر سانگوی بزرگ علاقہ میں بیلو ں کی منتقلی کررہی دو گاڑیوں کوپولس نے ضبط کیا ہے جس میں آٹھ بیل تھے۔ ائیرپورٹ پولس نے 11 ستمبر کو دوپہر چار بجے لالہ پیٹرول پمپ سانگوی بزرگ کے پاس سے بولیرو پک اپ گاڑی نمبر MH 22-AA- 3182 میں چار بیل منتقل کئے جارہے تھے اسکے علاوہ دوسری بولیرو گاڑی نمبر MH 26-BE- 1009 میں بھی چار بیل تھے ۔پولس کا اطلاع ملنے پر فوری دونوں گاڑیوں کو روک دیا ۔اُن کا کہنا ہے کہ دونوں گاڑیوں پر مویشیوں کی منتقلی کا بینر نصب نہیں تھا ‘بیلوں کی طبی جانچ نہیں کی گئی ‘مویشیوں کی منتقلی کا اجازت نامہ نہیں تھا اس کے علاوہ بیلوں کو بے رحمانہ طریقہ سے گاڑی میں رکھاگیاتھا ۔ پی ایس آئی امرت راو¿ ماروت راو¿ کیندرے کی شکایت پر دفعہ 11(1)‘(G)‘(D)کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ۔ پولس ہیڈکانسٹیبل گائیکواڑ مزید تفتیش کررہے ہیں۔