زہریلا کھانا کھاکر10 گائیں فوت
اورنگ آباد:(جمیل شیخ):باسی کھانا گایوں کو کھلانے کی وجہ سے ۰۴ گائیں بیمار ہوگئیں جن میں سے دس کی موت ہوگئی یہ واقعہ گنگا پور میں گوکل دھام گﺅ شالہ میں پیش آیا۔ تاہم بروقت علاج کی وجہ سے ۔۰۳ گایوں کو بچالیاگیا ہے اس طرح کی اطلاع اورنگ آباد کے حیوانات کے ڈاکٹر منوہر دیورے نے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاسور اسٹیشن روڈ پر سرحدی گیسٹ کے قریب شری کانت ناوندرا اور چندر کانت لانڈے نے گایو ںکو گﺅ شالا میں رکھا تھا۔ جس میں ۵۵ تا ۷۵ گائیں تھیں تاہم اتوار کے روز ایک مذہبی پروگرام میں بتایا گیا کھانا بچ جانے کے بعد دوسرے روز وہ کھانا ان گایوں کو کھلایاگیا جس کی وجہ سے ۰۴ گائیں بیمار ہوگئیں۔ جن کے پیٹ پھولنے لگے بروقت ان کا علاج نہ کئے جانے کی وجہ سے ان میں سے دس گائیں مرگئیں اور دیگر ۰۳گایوں کو بر وقت علاج کے بعد بچا لیا گیا ہے ۔ گاﺅشالہ کے مالک نے بتایا کہ ان گایوں کو پرائیوٹ اسپتال لیجایاگیا تھا اس کی اطلاع ملنے کے بعد اورنگ آباد کے حیوانات کے ڈاکٹر منوہر دیورے نے جاکر حالات کا جائزہ لیا اور بروقت ان کاعلاج کرکے ۰۳ گایوں کو بچانے میں کامیاب ہوگئے۔