Chori ke 9 mamle ka khulasa

بھیونڈی میں زبردستی موبائل فون چھیننے والے 3 گرفتار

کرائم برانچ نے 9 معاملات کو حل کرنے کا دعوی کیا

بھیونڈی ( ایس اے ):- بھیونڈی شہر اور دیہی علاقوں میں راہ گیروں کے جیب سے موبائیل فون چھیننے سمیت موٹر سائیکل چوری کی واردات میں بڑھتے اضافے کو دیکھتے ہوئے بھیونڈی کرائم برانچ پولیس نے اس پر قابو پانے کی کوششیں تیز کردی ہیں ۔ بھیونڈی کرائم برانچ پولیس نے دو مشتبہ دو ملزمین کو گرفتار کر چوری اور موبائل چھیننے جیسے 9 معاملات کو حل کرنے کیا دعوی کیا ہے ۔ جس میں کرائم برانچ پولیس نے 3 ملزمین کو گرفتار کر ان کے پاس سے 1 لاکھ 33 ہزار روپئے مالیت کا مسروقہ سامان بھی ضبط کیا ہے ۔

بھیونڈی کرائم برانچ یونٹ دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں جانکاری دیتے ہوئے بھیونڈی کرائم برانچ کے سینئر پولیس انسپکٹر اشوک ہونمانے نے بتایا کے انھیں معتبر مخبر ذرائع سے اطلاع ملی تھی جس کی بنیاد پر انھوں نے دو مشتبہ افرا لد صمد محمد ایوب مومن ، صابر رحمان انصاری کو حراست میں لے کر سختی سے پوچھ تاچھ کی تو ان دونوں ملزمین نے بھیونڈی شہر اور دیہی علاقوں میں موبائل چھیننے اور موٹرسائیکل چوری جیسی 9 واردات کو انجام دینے کی بات قبول کی ۔ جس کی بنیاد پر ان چوری کے سامان کو فروخت کرنے میں ان کی مدد کرنے والا ان کا ساتھی شہباز احمد انصاری کو بھی 0ولیدلس نے گرفتار کر لیا ۔ اور کل 9 چوری کی واردات میں چوری کی گئی مشروقہ 7 قیمتی موبائل سمیت 3 موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لی ہے ۔ جس کی مالیت 1 لاکھ 33 ہزار روپئے بتائی جارہی ہے جب کہ گرفتار تینوں ملزمین نے کرائم برانچ کو دوران تفتیش بتایا کہ بھیونڈی پولیس زون 2 علاقے میں 4 واردات ، تعلقہ اور پڑگھا دیہی علاقے میں 2 اس طرح کل 9 چوری کی واردات کو انجام دینے کا انکشاف کیا ہے ۔ چوری اور موبائیل چھنینے کے ان معاملات کو حل کرنے میں بھیونڈی کرائم برانچ یونٹ کے سینئر انسپکٹر اشوک ہونمانے کی رہنمائی میں انسپکٹر مہیندر جادھو ، سب انسپکٹر سنتوش چودھری ، سب انسپکٹر عبدالمنصوری ، راجندر چودھری ، راجندر الہات ، پروین جادھو ، پرکاش پاٹل ، انل پاٹل کے نام شامل ہے ۔