گجرات بی جے پی لیڈر گائے کے حملے میں زخمی

0 103

’ماتاجی‘ نے ’نیتاجی‘ کی ہڈیاں و پسلیاں توڑ ڈالیں ، 83 سالہ قائد دواخانہ میں شریک
گاندھی نگر۔ یکم ستمبر۔ گجرات کے سابق وزیر اور 6 مرتبہ رکن اسمبلی رہنے والے نیز پاٹن سے بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ایم پی لیلا دھر واگھیلا (83) یہاں اپنی رہائش کے نزدیک ایک گائے کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔ رشتہ داروں نے آج بتایا کہ واگھیلا یہاں سیکٹر 21 کے بینچ شیل پارک سوسائٹی میں واقع اپنی رہائش کے باہر کل دوپہر کو تھے اور اسی دوران سڑک پر ایک گائے نے ان پر حملہ کردیا۔ ان کے سینے کی کم از کم 2 پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں اور اندرون خون بھی جمع ہوا ہے۔ خون جمنے کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں تکلیف ہوسکتی ہے۔ وہ یہاں اپولو ہاسپٹل میں داخل ہیں۔ ایک رشتہ دار نے بتایا کہ عام طور سے دوپہر کو ٹہلتے نہیں نکلنے والے واگھیلا کل دوپہر تقریباً ساڑھے 3 بجے گھر سے باہر گئے تھے۔ گائے ان سے کچھ فاصلے پر تھی اور جب انہوں نے اسے رومال نکال کر بگانا چاہا تو گائے نے ان پر حملہ کردیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے واگھیلا کے بیانات سے حکمران بی جے پی کو خاصی پریشانی ہوئی ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات کے دوران ڈیسا نشست پر اپنے بیٹے کو ٹکٹ دلانے کیلئے ان کی ناکام مہم کے بعد ان کے پوتے کے کانگریس میں شامل ہونے کے واقعہ سے پارٹی کی خاصی کرکری ہوئی تھی۔ حال ہی میں انہوں نے بیان دیا تھا کہ وہ اگلا الیکشن بنا سکا تھا، نشست سے لڑیں گے۔ یہ نشست انہوں نے اس لئے پچھلی مرتبہ چھوڑ دی تھی کیونکہ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو وہاں کے موجودہ رکن پارلیمان اور وزیر ہری بھائی چودھری ہار جاتے۔
تریپورہ :سی پی ایم قائد بی جے پی میں شامل
اگرتلہ۔ یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) کے سابق رکن اسمبلی بسواجیت دتہ نے تریپورہ میں حکمراں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی اور الزام عائد کیا کہ اس کمیونسٹ پارٹی میں کرپشن، گروہ واریت اور مجرمانہ سرگرمیاں ہیں۔ 68 سالہ دتہ نے جمعہ کے دن شام میں ریاستی دارالحکومت سے تقریباً 30 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع کھوائی ڈسٹرکٹ ٹا¶ن میں زعفرانی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ بی جے پی نیشنل سیکریٹری اور تریپورہ انچارج سنیل دیو دھر نے ان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ دتہ سی پی ایم کے انتہائی دیانت دار قائدین میں تھے۔