13ستمبر۔(نامہ نگار) شہر کے گوکل نگر علاقہ سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے چور کو پولس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ ایل سی بی کادستہ کل شہر میں پیٹرولنگ کررہاتھا اس دوران انھیں اطلاع ملی کہ محبوب نگر کے نوری چوک میں ایک شخص چوری کی موٹرسائیکل کے ساتھ گھوم رہاہے ۔ پولس دستہ فوری یہاں پہنچ گیااور ایک شخص کی تحویل سے موٹر سائیکل نمبر MH 26-AW- 7357 لی اسکے دستاویزات کے بارے میں اس شخص سے پوچھ تاچھ کی گئی لیکن وہ کچھ بھی بتانے سے انکار کررہاتھا بعد میں پولس نے اعتماد میں لیا تو اس نے بتایا کہ شہر کے گوکل نگر کے بیت الخلاءکے پاس سے یہ موٹرسائیکل چوری کی گئی ہے ۔جس کاپرانا نمبر MH 26 AG- 5768 تھا جس پر جعلی نمبر پلیٹ لگاکر MH 26-AW- 7357 لکھاگیاتھا ۔پولس نے موٹر سائیکل ضبط کرلی ہے ۔ور ملزم کو شیواجی نگر پولس کے حوالے کردیا ۔اس کاروائی میں ایل سی بی کے پی ایس آئی سدانند بابوراو¿ ‘ پی ایس آئی کلیان نیہرکر ‘ ‘ پولس انسپکٹر جسونت سنہہ شاہو ‘ کے علاوہ دیگر ملازمین نے حصہ لیا ۔