بھیونڈی راشٹروادی پارٹی کی نجکاری کے خلاف بے مدت بھوک ہڑتال دوسرے دن میں داخل ، عوامی تحریک شروع کرنے کا انتباہ کانگریس نے کی حمایت
بھیونڈی ( ایس اے ):- راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما جاوید فاروقی اور مہیلا صدر سواتی تائی کامبلے کی قیادت میں گھر پٹی اور نل پٹی کی نجکاری کے خلاف شروع کی گئی بے مدت بھوک ہڑتال آج دوسرے روز میں داخل ہو گئی ۔ وہی آج کانگریس پارٹی صدر سمیت متعدد لیڈران بھوک ہڑتال میں شامل ہوکر اپنی حمایت کا اعلان ۔ اس موقع پر سینئر لیڈر جاوید فاروقی نے کہا کہ بھیونڈی کارپوریشن کی جانب سے کوئی بھی ردعمل نہیں ہے ۔ بے حس بنی انتظامیہ معاملے کو طول دے رہا ہے ۔ تو ہم بھی اب عوامی تحریک شروع کریں گے ۔
گزشتہ روز صبح دس بجے سے این سی پی کارکنان نے بھیونڈی کارپوریشن کے میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آشیا کے دفتر کے دالان میں بے مدت آمرن بھوک ہڑتال شروع کر دیا تھا ۔
میونسپل کمشنر کے ذریعے مظاہرین کے مطالبات پر مثبت کارروائی کرنے کا عندیہ ملنے کے بعد تمام مظاہرین نے کارپوریشن کے صدر دفتر کے سامنے اپنے اس احتجاج کو جاری رکھا ہے ۔ اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید فاروقی اور مہیلا صدر سواتی تائی کامبلے نے بتایا کہ کانگریس پارٹی کے رہنماؤں میں سابق ایم پی سریش ٹاورے. سابق رکن اسمبلی ایڈوکیٹ رشید طاہر مومن، ریحانہ انصاری، اسمعیل مرچی، اسٹینڈنگ چیئرمین حلیم انصاری سمیت مایا تائی کٹاریہ، سریکھا تائی سوناؤنے، او بی سیل مہاراشٹر کے سیکرٹری راجہ رام پورکر نے ہماری تحریک کو اپنی مکمل حمایت دینے کا اعلان کیا ہے ۔
دریں اثناء بھوک ہڑتال پر بیٹھی جے شری مہیندر جادھو اور الکا گائیکواڑ کی حالت تشویشناک ہوجانے سے انہیں شہر کے آئی جی ایم اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
جاوید فاروقی، سواتی کامبلے اور غیر منظم مزدور سیل کے کار گزار صدر آصف خان اتنے سنگین معاملے میں انتظامیہ پر عوام کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔