بھیماکورےگاؤں کیس :چارج شیٹ کی تکمیل کی مہلت میں 90 دن کی توسیع
پونے۔ 2 ستمبر ۔پونے کی ایک عدالت نے ما¶ نوازوں سے مبینہ رابطوں کے ضمن میں جون کے دوران گرفتار شدہ 5 افراد کے خلاف چارج شیٹ کی پیشکشی کیلئے پونے کی ایک عدالت نے پولیس کو دی گئی مہلت میں مزید 90 دن کی توسیع دی ہے۔ اس مقدمہ کے تحقیقاتی افسر اسسٹنٹ کمشنر پولیس شیواجی پوار نے کہا کہ غیرقانونی سرگرمیوں ( کے انسداد سے متعلق) قانون (یو اے پی اے) کی ایک خصوصی عدالت کے جج کے ڈی وڈہانے کی طرف سے پونے پولیس کو اس مہلت میں توسیع دی گئی۔ اے سی پی پوار نے کہا کہ ”ہم عدالت سے رجوع ہوئے تھے اور کہا تھا کہ اس مقدمہ کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ چارج شیٹ کی پیشکشی کیلئے 90 دن کی مہلت طلب کی گئی تھی۔ پونے پولیس ہفتہ کو عدالت سے رجوع ہوئی تھی اور اس کیس میں تازہ گرفتاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے قبل ازیں گرفتار شدہ 5 افراد کے خلاف چارج شیٹ کی پیشکشی کیلئے مہلت میں توسیع کی درخواست کی تھی۔ پونے پولیس نے گزشتہ سال 31 ڈسمبر کو بھیما ۔ گوریگا¶ں میں منعقدہ یلغار پریشد کے اجتماع میں تشدد اور ما¶ نوازوں سے رابطہ کی تحقیقات کے ضمن میں سدھیر دھا¶نے رونا ولسن، سریندر گاڈلنگ، شوماسین اور مہیش را¶ت کو جون میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ ان کے اشتعال انگیز تقاریر کے سبب کوریگاوں بھیما میں دوسرے دن پرتشدد واقعات پیش آئے تھے۔ پوار نے مزید کہا کہ ”پانچ افراد کی 90 روزہ عدالتی تحویل کی مدت 3 ستمبر کو ختم ہورہی ہے۔ پانچ مزید تازہ گرفتاریوں کے ساتھ اس کیس کی تحقیقات ہنوز جاری ہیں“۔ واضح رہے کہ پونے پولیس نے 28 اگست کو ملک کے مختلف شہروں میں تقریباً بیک وقت دھاوے کرتے ہوئے بائیں بازو کے مبینہ پانچ مزید جہد کاروں ورنن گونزالویز ، ارون فریرا، ورا ورا را¶، سدھا بھردواج اور گوتم نولکھا کو گرفتار کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ان تمام پانچ گرفتاریوں کو 6 ستمبر تک ان کے گھروں پر نظر بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔