بھارت بند میں عوام بھی حصہ لیں: اشوک چوہان

0 12

ناندیڑ۔9ستمبر(نامہ نگار) : پیٹرول‘ ڈیزل اور گھریلو گیس کی قیمتوں میں مسلسل بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے۔ غیر واجبی اضافے کے سبب عوام میں سخت ناراضگی کا ماحول پایا جارہا ہے۔ پیٹرولیم اشیاءکی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کانگریس پارٹی نے ملک بھر میں 10ستمبر کو بند کا اعلان کیا ہے۔ ریاستِ مہاراشٹرکے عوام بھی بڑے پیمانے پر بند میں حصہ لیں اس طرح کی اپیل کانگریس پارٹی کے ریاستی صدراشوک چوہان نے کی۔ کانگریس پارٹی کے گاندھی بھون دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اشوک چوہان نے کہا کہ ۴۱۰۲ءمیں کچے تیل کی قیمت ۰۱۱ ڈالر تھی تب ممبئی میں پیٹرول ۰۸ روپیئے اور ڈیزل ۴۶ روپیئے لیٹر تھا۔ آج کچے تیل کی قیمت ۰۸ ڈالر ہوچکی ہے ‘ ۰۳ ڈالر فی بیرل کمی آچکی ہے مگرپیٹرول کی قیمت آج ممبئی میں ۸۸ روپیئے اور ڈیزل کی قیمت ۷۷ روپئے فی لیٹر ہوچکی ہے۔ پیٹرولیم اشیاءپر حکومت مختلف ٹیکس لگا کر عوام کو لوٹ رہی ہے۔ پیٹرولیم اشیاءکی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوچکا ہے۔ پیٹرولیم اشیاءکو جی ایس ٹی میں لایا گیا تو اس سے دلاسہ مل سکتا ہے مگر حکومت نے ایسا نہیں کیا۔ بھارت بند کو این سی پی‘ شیتکری کامگارپارٹی‘ منسے‘ کمیونسٹ پارٹی‘ سماج وادی پارٹی‘ آر پی آئی کواڑے گروپ‘ آر پی آئی گوائی گروپ‘ سوابھیمانی شیتکری پارٹی نے اپنی تائید کا اعلان کیا ہے۔ اشوک چوہان نے کہا کہ ریاست بھر میں کانگریس کے تمام قائدین بھارت بند میں حصہ لیں گے۔ وہ خود ممبئی میں بند میں حصہ لیں گے جب کہ سابق چیف منسٹر پرتھوی راج چوہان ستارہ میں اور اپوزیشن لیڈر وکھے پاٹل احمد نگر میں بند احتجاج کی قیادت کریں گے۔ اشوک چوہان نے کہا کہ ریاست کے تمام اضلاع میں کانگریس کے قائدین اس بند کو کامیاب بنانے کے لئے حصہ لیں گے۔ انہوں نے عوام اور تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بند میں شامل ہوکر اسے صد فی صد کامیاب کریں۔ بند کے دوران کوئی بھی تشدد کا واقعہ پیش نہ آئے اس کی ہدایت کانگریسی قائدین اور ورکرس کو دی گئی ہے۔ انتہائی پر امن طریقہ سے بند منایا جائے گا۔