بیڑ: پنکجا منڈے کا رکن کونسل وینائیک راومیٹے کو سیاسی جھٹکا

میٹے کے کٹّر حامی شیو سنگرام کے راجندر مسکے بی جے پی کی راہ پر!

بیڑ 05ستمبر ( سراج آرزوؔ کے ذریعے )وزیر برائے بہبود خواتین و اطفال پنکجا گوپی ناتھ منڈے اور رکن کونسل وینایک راؤ میٹے کے درمیان ہمیشہ سے ہی بیڑ ضلع میں سرد جنگ دیکھی گئی ہے، کبھی وزیراعلی کے قریبی مانے جانے والے وینایک راؤ میٹے سے پنکجا منڈے نے ہمیشہ سے ہی دوری بنائے رکھی جس کے نتیجے میں وینایک راؤ میٹے کو سیاسی طور پر اقتدار کا فائدہ نہیں مل سکا اس طرح کی گفتگو ہمیشہ سے ہی بیڑ ضلع کی عوام میں سنی گئی ہے وینایک راؤ میٹے کے کٹر حامی مانے جانے والے راجندر مسکے جن کی اہلیہ ضلع پریشد بیڑ کی نائب صدر ہیں اب پنکجا گوپی ناتھ منڈے سے سیاسی طور پر قربت بڑھائے ہوئے ہیں اور جلد ہی بی جے پی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے اس طرح کی بات سامنے آرہی ہے۔ راجندر مسکے کو وینایک راؤ میٹے سے دور کرنے پر وینایک راؤ میٹے کو بڑا سیاسی جھٹکا بتایا جا رہا ہے۔ آنے والے دن انتخابات کے ہیں اور راجندر مسکے کو وینایک راؤ میٹے سے دور کرکے پنکجا منڈے نے بڑی سیاسی چال کھیلی ہے۔ اگر راجندر مسکے وینایک راؤ میٹے سے دور ہو کر بی جے پی میں شامل ہو بیڑ میں سیاسی طور پر کمزور اور تنہا ہو جائیں گے گزشتہ روز راجندر مسکے کی جانب سے پنکجا گوپی ناتھ منڈے کی آمد کے ضمن میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی اور پالون علاقے کے

PANKAJA_GOPINATH_MUNDEراستے کا افتتاح بھی رابطہ وزیر پنکجا منڈے کے ہاتھوں عمل میں لایا گیا ۔حالاVINAYAK_RAO_METE_BEEDRAJENDAR_MASKE_BEEDنکہ وینایک راؤ میٹے اپنے بیانات میں یہ صاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ راجندر مسکے ان کے وفادار ہیں اور وہ کبھی بھی شیو سنگرام کو چھوڑ کر نہیں جائیں گے لیکن گذشتہ دو دنوں کے سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کے راجندر مسکے جلد ہی پنکجا منڈے کی قیادت میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں گے اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ بات وینایک راؤ میٹے کے لئے سیاسی طور پر نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

Leave a comment