بھارت بند کا بیڑ شہر سمیت ضلع بھر میں ملا جُلا اثر

0 97

دھننجئے منڈے کیقیادت میں پرلی شہر ’بند‘میں مکمل شامل
بیڑ10ستمبر(سراج آ رزو کے ذریعے) ملک میں بڑھتی ہوئی پیٹرول گیس اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ملک میں بڑھتی مہنگائی کو لے کر برسراقتدار پارٹی بی جے پی کی بے حسی کے خلاف کانگریس سمیت دیگر پارٹیاں ۤآج دس ستمبر کو ملک گیر بند کا اعلان کیا جس کے بعد آج 10 ستمبر کو ملک بھر میں تمام کارو کاروبار دکانے مارکیٹ پیٹرول پمپ سکول کالجس کو بند رکھا جائے گا اس طرح کی بات کانگریس اوردیگر ہم خیال پارٹیوں کی جانب سے کی گئی تھی۔اس بھارت بند کا بیڑمیں ملا جلااثر دکھا گیا ۔بازار اور دکانیں بہت حد تک کھلی دیکھی گئی ساتھ ہی ضلع میں اےس ٹی بس کا نظم بھی پوری طرح سے جاری رہا ۔اسکول کالج اور دیگر تعلیمی ادارے زیادہ تر بندر ہے یا پھر جلد ہی چھوڑ دیے گئے شہر کا مسلم اکثریتی علاقہ اور شہر کا مصروف ترین چوک مانا جانے والا بشر گنج روڈ کی دکانیں بھی زیادہ تر کھلی نظر آئیں۔ جبکہ لےڈر حزب مخالف دھننجئے منڈے کی قیادت میں پرلی شہر پوری طرح بند مےں شامل رہا۔کانگریس اور دیگر ہم خیال پارٹیوں کے ورکروں نے آج صبح ایک ریلی نکال کر لوگوں کو دکانیں بند کرنے کی اپیل کی اس ریلی میں کانگریس کے ریاستی سطح کے قائد دادا صاحب منڈے پریشانت پوار،فرےد دےشمکھ،اشوک تاورے، وےبھو کاکڑے، شری رام با داڑے، شیلیش جادھو،ڈاکٹر ادرےس ہاشمی،بھائی دتا پربھاڑے، بھائی بالا صاحب گھمرے، بھائی راجندر نولے، دگوجے دلوی، جوتی رام ہُرر کوڑے، بھارت پر بھاڑے، دتا شنگارے ،بھارتی مراٹھا مہا سنگھ،عام آدمی پارٹی کے اشوک ےڑے ،شیخ سراج، پروفیسر کاڑے، ایڈوکیٹ پنڈت کرشنا، ڈاکٹر چوٹے، مہادیو ڈھانڈے، شہادت ہندو نے ڈاکٹر موٹے ، راہول ساڑوے، کاکاصاحب سونو نے ،شیام سندر جادھو و دیگر موجود تھے۔ضلع میںبند کو کامےاب بنانے کے لئے پروفیسر ٹی پی منڈے، کانگریس کے ضلع صدر راج کشور پاپا مودی ،سابق ایم ایل اے سراج بھائی دیشمکھ ، دادا صاحب منڈے و دیگر نے کاوشیں کیں