گنیش تہوارکے مدنظر اردھاپور میں امن کمیٹی اجلاس کاانعقاد

اردھاپور (شیخ زبیر) کچھ دنوں بعد ہونے والےگنیش تہوار امن سے منانے کے لئے شہر کے پولس اسٹیشن میں امن کمیٹی کی میٹنگمحکمہ پولس کی جانب سے رکھی گئی تھی۔ جس کی صدارت ضلع ایس پی سنجئے جادھو صاحب نے کی۔اس موقع پرشہر کے عوامی نمائندے ‘صحافی ‘سماجی کارکنان اور آس پاس کے دیہاتوں کے پولس پاٹل و عام کثیر تعداد میں شریک تھے ۔اس موقع ایس پی و دیگر ذمہ داروں نے عوام سے اپیل کی کہ اس تہوار کے موقع پر شہر مےں امن و امان قائم رہے ۔اس موقع پر صدر بلدیہ کے نمائندہ امیش سرودے نے کہا کہ ہمارا شہر امن و مان کا شہر ہے۔ ےہاں کے لوگ کافی ملنسار ہے اور ہم ہرتہوار بھائی چارے سے مناتے ہےں۔ہندو،مسلم،دلت ےہاں اتحاد سے رہتے ہیں۔اور انہوں نے S.P. سے اےک اپےل کی کہ وہ اس تہوار مےں جو سب سے زےادہ امن سے اس تہوار کو منائے اسکو پولس کی جانب سے انعام یاسرٹیفکیٹ دے جس سے لوگوں میں ایک اچھا پیغام جاسکے گا۔اسکے بعد ولی مےاں خطےب صاحب نے کہا کہ ہندو مسلم گنگا جمنی تہذےب کا گہوارہ ہے ہم ہمارے آنکھوں سے 60 سالوں سے ےہاں کے تہوار دےکھتے آرہے ہےں اللہ کے فضل سے ہمارے شہر مےں کوئی اےسی واردات نہیں ہوئی جس میں اختلاف پےدا ہوا ہو اور ہم آکو بھروسہ دلاتے ہےں کہ اس سال بھی ہر سال کی طرح گنےش تہوار ہم امن سے منائےگے۔اسکے بعد ضلع S.P. نے کہا کہ گنےش تہوار آپ لوگ آپس مےں مل جھل کر امن کے ذرےع منائے ےہ صرف پولس کی ذمہ داری نہےں آپ مےں سے ہر انسان پولس ہے اپنی ذمہ داری سے سب نے کا کےا تو تہوار منانے مےں کوئی پریشانی لاحقنہیں ہوگی۔اور مےں نے ضلع کے اردھاپور مےں سب سے پہلے میٹنگ اس لئے رکھی کہ ےہاں کے لوگ کافی حساس ہے اور مذہبی تہواروں مےں اےک دوسرے کی مدد کرتے ہےں اور انہوں نے پولس محکمہ کو شراب کی دکانوں پر کڑی نگرانی رکھنے اور غےر قانونی طور پر گناہ کرنے والوں کو بخشا نہیں جائےگا۔جےسے جوے کے اڈے،شراب کی دکانیں اور ٖغیر قانونی طور پر جو بھی چل رہا ہے۔اسکے بعد S.P. نے جس راستے سے ریالی نکالی جاتی ہے اس راستے کا معائنہ کیا۔اس موقع پر اپ وبھاگےہ پولس آفسربالا صاحب دیشمکھ، P.S.I اےم اےچ مانجرم کر ،تحصلدار ڈاکٹر منال جادھو ،پولس انسپےکٹر پرشانت دےش پانڈے،صدر بلدےہ نمائندہ امےش سرودے،لائق بھائی (نگر سےوک نمائندہ)،مقتدر خان (نگر سیوک)،مصور خطیب (کونسلرکے نمائندہ)،محمد سلطان منےار (نگر سےوک نمائندہ)،نگر سےوک تکارام،RTI شےخ ذاکر ،ماروت راؤ کانوڑے،شیخ منےر تانبولی،محمد غوث ملا،فردوس علی حسینی(نامہ نگار)،اوم پرکاش پٹرے(نامہ نگار)،اشوک ڈانگے،امباداس،مرزا عصکراللہ بےگ ،حےدر جمال،مرزا ظفراللہ بےگ،باسط بھائی ،حنےف چودھری،نامہ نگار گونج کر،نامہ نگار شےخ صابر،جمےل قاضی،ےوسف پٹےل،نگر سےوک نامدےوسرودے وغیرہ موجود تھے۔