Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

بھیونڈی :ہندوستانی مسجد اور الانصار میڈیکل ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بھیونڈی ( ایس اے ):- ہندوستانی مسجد اور الانصار میڈیکل ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام وملا آئی ہاسپٹل۔نیو الپائن۔اور سفینہ آپٹیکل کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔اس کیمپ میں آنکھوں کا چیک اپ بھیونڈی کے دھامنکر پر واقع وملا آئی اسپتال کے ڈاکٹر انوپ ڈی شرما اور ان کی ٹیم کی طرف سے مفت میں کیا گیا جہاں تقریبا دو سو ضرورت مندوں نے استفادہ کیا اور بھیونڈی کے غیبی نگر علاقے میں واقع سفینہ آپٹیکل کی طرف سے واجبی قیمتوں کے ساتھ چشمہ فراہم کیا گیا اشرف بھائی نے بتایا کہ ہم آدھی قیمت سے بھی کم میں چشمہ فراہم کررہے ہیں ۔

بلڈ شوگر کا بھی انتظام کیا گیا تھا جہاں نیو الپائن کی ٹیم مہک اور انچارج احمد شیخ کی طرف سے شوگر کا چیک اپ مفت میں کیا گیا اور پچاس لوگوں نے اپنا بلڈ شوگر چیک کرایا ۔الانصار میڈیکل ویلفیئر سوسائٹی کے شاھد فاروقی اور ان کی ٹیم ہندوستانی مسجد کے ذمہ دار مشتاق بھائی نے بتایا کہ ہمارے یہاں محلہ کلینک تو گزشتہ پانچ مہینوں سے جاری ہے اور اب تک تقریبا اٹھارہ ہزار پانچ سو افراد نے ہندوستانی مسجد محلہ کلینک سے دوائیں حاصل کی ہیں اور آج بھی پوری آن بان سے محلہ کلینک ہندوستانی مسجد میں جاری ہے اس محلہ کلینک میں آنے والے افراد کی پیرانہ سالی اور کمزوری کو دیکھتے ہوئے ہم گاہ بگاہ اس طرح کا کیمپ بھی لگاتے رہتے ہیں تاکہ لوگوں کو سہولت سے علاج مل سکے انھوں نے مزید کہا کہ میونسپل کارپوریشن میں ٹی بی ڈپارٹمنٹ کی انچارج ڈاکٹر بشری سید کے تعاون سے اسی ہفتے میں جمعرات بتاریخ بائیس 22 اکتوبر صبح دس بجے سے دوپہر دوبجے تک جنرل میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بطور خاص ٹی بی کا چیک اپ کیا جائے گا اور جن لوگوں کو بھی کھانسی آرہی ہے اور کئی دنوں سے آرام نہیں ہورہا ہے ایسے لوگ چیک اپ ضرور کرائیں اور ٹی بی کا چیک اپ اور علاج سرکار کی طرف سے بالکل مفت میں کیا جائے گا ۔
ڈاکٹر بشری سید نے کہا کہ جس عمر میں عام طورپر نگاہیں کمزور ہونے لگتی ہیں اور شوگر بلڈ پریشر کی شکایت شروع ہوجاتی ہے اسی وقت میں ہمیں ٹی بی کا چیک اپ بھی ضروری سمجھ کر کرنا چاہیے بار بار بخار آنا دوہفتے تک مسلسل کھانسی آنا بدن درد وزن کم ہونا ٹی بی ہوسکتا ہے اس لئے چیک اپ ضرور کرائیں ۔میڈیکل کیمپ صبح دس بجے سے شروع ہوکر دوپہر دوبجے تک جاری رہا جہاں دوسو افراد کے آنکھوں کا چیک اپ کیا گیا پچاس لوگوں کا شوگر چیک کیا گیا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے چشمہ بھی حاصل کیا ۔