اجمیرشریف(ای میل) 28 / اگست ۔ آل انڈیا علماءو مشائخ بورڈ کے قومی جوائنٹ سکریٹری حضرت سید سلمان چشتی کی طرف سے چشتی منزل جھالرا اجمیر شریف سے کیرالہ کے سیلاب متاثرین کے لئے مدد بھیجی گئی ہے۔اس موقع پر چشتی نے کہا کہ ہم سب کیرالہ کے پریشان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، درگاہ اجمیر شریف سے مدد کا کام بھی کیا جا رہا ہے اور دعا بھی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ جہاں بھی پریشان ہیں انسانیت کا پہلا تقاضا ہے کہ ان کی بغیر کسی امتیاز کے مدد کی جائے یہ ہم سب کا سماجی، مذہبی، اور انسانی فریضہ ہے، جو لوگ ایسے وقت پر بھی نفرت کا زہر پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انہیں سمجھنا چاہیے کہ پریشان ہندو ، مسلمان، دلت یا عیسائی نہیں ہوتے بلکہ وہ صرف پریشانی اور مصیبت میں پھنسے انسان ہوتے ہیں اور انسانوں کی خدمت سے انکار صرف شیطان کرتاہے۔سید سلمان نے کہا کہ تمام لوگ آگے آئیں تاکہ کیرلہ کے لوگوں کی بھرپور مدد کی جا سکے یہی مذہب ہے اور یہی غریب نواز کا مشن ہے ،اسے ہم سب کو آگے لے جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ آل انڈیا علماءومشائخ بورڈ کے قومی صدر حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی کی اپیل کا اثر ہوا ہے اور پورے ملک سے امدادی سامان پہنچ رہا ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں