Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

9ماہ میں ناندیڑ ضلع میں عصمت ریزی کی 75 و ارداتیں

ناندیڑ:20 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز) لاک ڈاون کے دور میں تمام کاروبار بند تھے اور لوگ اپنے گھروں میںقید تھے لیکن اس دور میں بھی خاندانی تشدد کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ جبکہ جنوری تاستمبر2020 اس نو ماہ کے عرصہ میں ناندیڑضلع میں عصمت ریزی کی 75 وارداتیں رونما ہوئی ہیں ۔جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ناندیڑ ضلع میں خواتین ولڑکیاں محفوظ نہیں ہیں۔

کورونا وباءکے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاون نافذ کیاگیاتھا اسلئے عوام گھروں میں قید تھے اور کام کاروبار پوری طرح بند تھا۔ایسے حالات میں گھریلو تشدد کے واقعات بڑھ گئے اور یہ معاملات پولس اسٹیشن تک پہنچے ۔ایس پی آفس میں خواتین شکایت ازالہ مرکز میں بھی بڑے پیمانے پرخواتین نے شکایات درج کروائی ہیں ۔

 


error: Content is protected !!