9سالہ محمد عبداللہ صدیقی نے پہلا روزہ رکھا

48

ناندیڑ۔11. اپریل ( راست):رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار مانا جاتا ہے ۔ اس مہینے میں برائیوں سے بچنے اور نیکی کا جذبہ بڑوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے بچوں میں بھی خوب پروان چڑھتا ہے۔خصوصی طور پر معصوم بچے بھی روزہ رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔

والدین اور رشتے دار ایسے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔پیر برہان نگر کے ڈاکٹر منور صدیقی کے بیٹے محمد عبداللہ صدیقی نے بھی اپنا پہلا روزہ پورا کیا۔ 9 سال کی عمر میں محمد عبداللہ صدیقی نے اپنا پہلا روزہ رکھا۔ اس موقع پر افراد خانہ کی جانب سے روزہ رکھائی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس روزہ رکھائی تقریب میں معصوم روزہ دار محمد عبداللہ صدیقی کی گلپوشی کی گئی ساتھ ہی نانا جان، نانی ، دادی اور دیگر رشتہ داروں نے بھی انہیں دعائوں سے نوازا۔

محمد عبداللہ صدیقی کے نانا لاء کالج ناندیڑ کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر میر بشارت علی ہیں۔