84 ہزار پھولوں سے سجا گلدستہ گینز بک میں شامل

0 2

ریاض : سعودی عرب کے شہر طائف میں گلاب کے پھولوں سے سجایا دنیا کا سب سے بڑا گلدستہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ طائف کے گلابوں کی اس ٹوکری نے سنہ 2018ء کے ایسے ہی ایک گل دستے کا ریکارڈ توڑ کرنیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔طائف گلاب کی یہ ٹوکری 12.129 میٹر لمبی، 7.98 میٹر چوڑی اور 1.297 میٹر اونچی تھی جب کہ سنگاپور کی ٹوکری کی لمبائی 9.47 میٹر، چوڑائی 6 میٹر چوڑی اوراونچائی 1.2 میٹر تھیں۔یہ ریکارڈ طائف روز فیسٹیول کے دوسرے سیشن کیموقعے پر کیا گیا۔ گلاب میلے کی میزبانی طائف گورنری کر رہی ہے جب کہ اسے خادم الحرمین الشریفین کے مشیر اور گورنر ملکہ شہزادہ خالد الفیصل کی سرپرستی اور وزارت ثقافت کا تعاون حاصل ہے۔دیوہیکل گلاب کی ٹوکری ایک مخصوص میکانزم سے تیار کی گئی ہے۔