83سالہ غیر ملکی خاتون کا 28 سالہ ندیم پر دل آیا،نکاح کیلئے لڑکے کے ملک پہنچ گئی

4,137

اسلام آباد:جب انسان محبت کرتا ہے تو حد سے گزر جاتا ہے۔ محبت میں انسان نہ امیری دیکھتا ہے نہ غربت دیکھتا ہے اور نہ عمر دیکھتا ہے۔ محبت میں ڈوبا انسان اس وقت تک مطمئن نہیں ہوتا جب تک وہ اپنے پیارے سے نہیں مل پاتا۔

ایسی ہی ایک مثال پاکستان سے سامنے آئی ہے جہاں ایک 83 سالہ خاتون نے 28 سالہ شخص کو اپنا ساتھی منتخب کیا۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ دلہن بننے والی خاتون کی عمر 83 سال ہے اور وہ دوسرے ملک کی رہائشی ہے۔ وہ اپنے 28 سالہ بوائے فرینڈ سے شادی کرنے پاکستان پہنچی جہاں دونوں کی شادی ہوگئی۔

ایک غیر ملکی معمر خاتون اور 28 سالہ حافظ ندیم کی شادی ایک سال قبل 2021 کے نومبر میں پاکستان کے شہر حافظ آباد کے قاضی پور میں دھوم دھام سے ہوئی تھی۔

شادی کے بعد دونوں ایک ساتھ بہت خوش ہیں۔ شادی کے ایک سال بعد جوڑے کا ایک انٹرویو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دونوں کئی سوالوں کے کھل کر جواب دیتے نظر آ رہے ہیں۔ 28 سالہ حافظ ندیم سے محبت کرنے والی 83 سالہ خاتون کا تعلق پاکستان سے نہیں بلکہ پولینڈ سے تھا۔ سوشل میڈیا کے ذریعے دونوں کی ملاقات ہوئی، پھر محبت ہوئی، جو اس قدر بڑھی کہ ساتھ رہنے کے وعدے کر لیے۔ جب صبر نہ ہوا تو خاتون پاکستان پہنچ گئی اور دونوں نے معاشرے کے مطابق نکاحِ کر لیا۔