8سالہ معصوم لڑکی کو جنسی تشددکانشانہ بنانے والا نوجوان گرفتار
حمایت نگر26 /مئی۔ ( ورقِ تازہ نیوز)حما یت نگر پولس اسٹیشن حدود میں ایک 8 سالہ لڑکی کو 32 سالہ نے لالچ دے کر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس معاملے میں حمایت نگر پولس میں پوسکو کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ دگمبر تھارو راٹھوڑ (32سال) نے 8 سا لہ مصوم لڑکی کو اسٹور سے چاکلیٹ دلوانے کا لالچ دیا
اور پڑوسی کے کھیت میں لے جاکرمعصوم کیساتھ جنسی فعل کرکے نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ 25 مئی کو صبح 8 بجے کے قریب پیش آیا۔ متاثرہ کے رونے کی آواز سن کر گاو¿ں کے کچھ لوگ اسکی طرف بھاگے۔ اس کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہو گیا۔ اس واقعہ سے علاقہ میں غم و غصہ کا ماحول ہے.
متاثرہ لڑکی کی ماں کی شکایت پرحمایت نگر پولس اسٹیشن میں پوسکو کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کی سب انسپکٹر سمیتا جادھو نے ساتھی پولیس والوں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔