600 فٹ کی بلندی پر مسافر نے فضا میں طیارے کا دروازہ کھول دیا ٗویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
سیئول: جنوبی کوریا میں فضا میں بلند ایک طیارے میں مسافر نے دروازہ کھول دیا جس کے بعد مسافر ہوا کے خوفناک جھکڑوں کی زد میں آگئے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی کوریا کے جنوبی جزیرے جیجو سے جنوب مشرقی شہر ڈائیگو جانے والی ایشیانا ایئر کی پرواز میں پیش آیا۔
ایئر لائن اور سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی ایگزٹ کے پاس بیٹھے ایک مسافر نے ایک لیور کھینچا جس سے دروازہ کھل گیا، اس وقت طیارہ زمین سے تقریباً 200 میٹر (656 فٹ) بلندی پر تھا اور لینڈنگ کی تیاری کر رہا تھا۔بعد ازاں طیارہ کامیابی سے منزل مقصود پر لینڈ کرگیا، طیارے کے لینڈ کرتے ہی دروازہ کھولنے والے مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔
A man was arrested on suspicion of unlocking an emergency exit door on a flight in South Korea when it was about 700 feet off the ground. The plane landed safely, but nine passengers were hospitalized after they experienced difficulty breathing. https://t.co/XD26Y2SiR6 pic.twitter.com/GYZTA0FJOk
— The New York Times (@nytimes) May 26, 2023
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کا دروازہ کھلا ہے اور ہوا کے جھکڑوں سے مسافر خوفزدہ ہیں۔ طیارے میں 194 افراد سوار تھے جن میں کچھ کھلاڑی بھی تھے جو ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے مشرقی شہر السان جا رہے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں 9 مسافر معمولی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، دیگر مسافر بے حد خوفزدہ تھے جنہیں ہر ممکن مدد فراہم کی گئی۔
Passenger arrested for opening plane door mid-flight in South Korea
A passenger has been arrested for opening an emergency exit door during a domestic flight in South Korea,
— Instablog9ja (@instablog9ja) May 26, 2023