60 سالہ بالی ووڈ اداکار آشیش ودیارتھی نے دوسری شادی کرلی

1,395

نئی دہلی: نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار آشیش ودیارتھی نے جو اب ایک موٹیویشنل اسپیکر، ٹریول اور فوڈ بلاگر کے طور پر مشہور ہیں، دوسری شادی کرلی ہے۔ وہ 60 برس کے ہیں۔

انہوں نے روپالی باروا نام کی ایک خاتون سے شادی کی جو آسام سے تعلق رکھتی ہیں تاہم کولکتہ میں رہتی ہیں۔ وہ ایک فیشن اسٹور سے وابستہ بتائی جاتی ہیں۔ ایک سادہ سی تقریب میں دونوں نے شادی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روپالی نے ایک خوبصورت سفید میکیلا اور سونے کی جویلری پہنی تھیں جبکہ آشیش ایک سفید اور سنہرے رنگ کے منڈو میں ملبوس تھے

دلچسپ بات یہ ہے کہ آشیش کی پہلی بیوی راجوشی کا تعلق بھی آسام سے ہے۔ وہ ماضی کی آسامی اداکارہ شکنتلا باروا کی بیٹی ہیں۔