ناندیڑ:22 جولائی۔( ورق تازہ نیوز)ناندیڑواگھالہ میونسپل کارپوریشن حدود میں 326 راستوں کی تعمیرکے لئے منظور50کروڑ روپے اب میونسپل کارپوریشن کوسپرد کرنے کااہم فیصلہ مہاراشٹر کے محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیوڈی) نے کیا ہے۔اس سے قبل یہ رقم تعمیرات امکنہ ( پی ڈبلیوڈی) کے سپرد کرنے کاحکمنامہ جاری ہواتھا ۔ شہر کے راستوں کی تعمیر پی ڈبلیو ڈی کے معرفت ہی عمل میں آنیوالی تھی لیکن شہر کے میونسپل کارپوریشن نے اس فیصلے کے خلاف وزیررابطہ اشوک راو چوہان کے پاس ناراضگی ظاہر کی تھی

۔ میونسپل کارپوریشن حدود میں 12-10 سال قبل سڑکوںاورنالیوں وغیرہ کی تعمیر ہوئی تھی ان سالوں میںسڑکیں‘نالیاں اورفٹ پاتھ خراب ہوگئے ہیں ۔اس لئے اشوک راو نے 50کروڑ روپےوںکافنڈ منظور کروایاتھا ۔ میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ میونسپل کارپوریٹرس کوان کے وارڈوں میںتعمیری کام کےلئے رقم منظورکی جاتی ہے ۔ لیکن حکومت کاکہنا تھا کہ کارپوریٹرس کے ذریعہ ہونے والے تعمیری کام کامعیار بہت خراب ہوتا ہے ۔ سڑکیں بہت جلد خراب ہوجاتی ہیں۔اس لئے سڑکوں کی تعمیر کاکام محکمہ تعمیرات عامہ پی ڈبلیو ڈی کی نگرانی اورانتظام میں کروائیں جائیں ۔

7 ڈسمبر2020ءکوریاست کے تعمیرات عامہ محکمہ کے اپرسیکریٹری ویدک کمار ‘نے ناندیڑ شہر کے 326 راستوں کےلئے 50کروڑ روپے کافنڈ مختص کرنے کا سرکاری حکمنامہ جاری کیاتھا ۔لیکن حال ہی میں 12 جولائی کوشہری ترقیات محکمہ کی جانب سے ایک نیا حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ ناندیڑشہر کے 326راستوں کی تعمیر کے کام اب میونسپل کارپوریشن کے معرفت اورنگرانی میں ہوںگے ۔ جس سے کارپوریٹرس میںخوشی کی لہردوڑ گئی ہے۔واضح ہو کہ میونسپل کارپوریشن الیکشن کےلئے اب صرف ایک سال تین مہینے باقی ہیں اور ہرکوئی چاہتا ہے کہ سڑکوں کی تعمیرالیکشن سے قبل ہو۔