5کسانوں کی خودسوزی کی کوشش

0 28

ناندیڑ:30نومبر ۔( ورق تازہ نیوز)پین گنگا ندی میں عیسی پور ڈیم کا پانی چھوڑنے کے مطالبہ پر ہزاروںکسانوں نے آندولن کااشارہ دیاتھا اور آج ودربھ کے پانچ کسانوں نے جسم پر گیاس تیل ڈال کر خودسوزی کی کوشش کی لیکن پولس انتظامیہ کی بروقت مداخلت سے کوئی بڑاواقعہ رونما نہیں ہوا ۔ مراٹھواڑہ ۔ودربھ کی سرحد پر 40 دیہات کے پانی کامسئلہ کافی سنگین صورتحال اختیار کیاگیا ہے ۔جس کی وجہ سے علاقہ کے کسانوں کا اس کاپانی مل ہی نہیں رہا ہے ۔ اس سال پانی نہ ہونے کے کسانوں نے تخم ریزی بھی نہیں کی۔ آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت کے مدنظر پانی کی قلت کامسئلہ کافی سنگین ہوسکتا ہے ۔فی الحال مویشیوں کو بھی پینے کا پانی نہیں مل رہا ہے ۔ اسلئے کسانوں نے پین گنگا ندی میں پانی چھوڑنے کامطالبہ کیاتھا ۔19نومبر سے 90دیہات کے ہزاروں کسانوں نے بے مدت آندولن شروع کردیا ہے ۔آ ج پین گنگا ندی کے کنارے ودربھ کے پانچ کسانوں شیواجی مانے ‘گنیش مانے پرکاش مانے ‘ انیل مانے اور دیوراو¿ مانے نے آج صبح اپنے جسم پرگیا س تیل ڈال کر خودسوزی کی کوشش کی لیکن پولس نے بروقت مداخلت کرکے انھیں تحویل میں لے لیا ۔ایک کسان پرکاش مانے زخمی ہوگیا جسے اسپتال میںداخل کیاگیا ہے ۔ ان پانچوں کسانوں کے خلاف عمر کھیڑ پولس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔