4G ڈاون لوڈسپیڈ کے معاملے میں JIO کی بادشاہت برقرار،ایئرٹیل اور ووڈافون سے ڈھائی اور آئیڈیاسے تین گنا سے بھی زیادہ

نئی دہلی: ٹیلی کام ریگولیٹری اتھاریٹی آف انڈیا(TRAI) کے ذریعہ فروری کیلئے جاری کیے گئے اوسط 4G ڈاون لوڈ سپیڈ کے اعداد و شمار میں ریلائنس جیو نے ایک بار پھر بازی مارلی ہے۔ فروری ماہ میں جیو کی اوسط ڈاون لوڈ سپیڈ 21.5 ایم بی پی ایس رہی۔ 2018 اور 2019 میں بھی ریلائنس جیو سپیڈ کے معاملے میں سب سے تیز 4 جی آپریٹر تھا۔ٹیلی کام ریگولیٹری اتھاریٹی آف انڈیا(TRAI) کے ذریعہ شائع اعداد و شمار کے مطابق فروری میں بھارتی ایئر ٹیل کی کارکردگی میں معمولی سدھار دیکھا گیا۔ ایئر ٹیل کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ جنوری کے 7.9 ایم بی پی ایس کے مقابلے فروری میں 8.0 ایم بی ایس ایس رہی۔ جیو کے مقابلے ایئر ٹیل کی سپیڈ ڈھائی گنا کم ہے۔

حالانکہ ووڈافون اور آئیڈیا سیلولر نے اپنے کاروبار کا انضمام کرلیا ہے اور اب ووڈافون آئیڈیا کی شکل میں کام کررہے ہیں لیکن ٹرائی دونوں کے اعداد و شمار الگ دکھاتا ہے۔ووڈا فون نیٹ ورک کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ میں بھی معمولی سدھار درج کی گئی۔ ووڈافون کی سپیڈ فروری ماہ میں ایئر ٹیل کے برابر 8.0 ایم بی پی ایس رہی۔ یعنی ووڈافون کی سپیڈ بھی جیو کے مقابلے لگ بھگ ڈھائی گنا کم رہی۔ جنوری میں ووڈافون کی 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ 7.6 ایم بی پی ایس ماپی گئی تھی۔ ئیڈیا نے فروری میں گراوٹ درج کی ہے اب اس کی 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ جنوری کے 6.5 ایم بی پی ایس کے مقابلے 6.3 ایم بی پی ایس رہ گئی ہے۔

♨️Join Our Whatsapp 🪀 Group For Latest News on WhatsApp 🪀 ➡️Click here to Join♨️

فروری میں 6.5 ایم بی پی ایس کے ساتھ ووڈافون ، اوسط4 جی اپ لوڈ سپیڈ چارٹ میں سب سے اوپر رہا۔ آئیڈیا اور ایئر ٹیل کی فروری ماہ میں اوسط اپ لوڈ سپیڈ باالترتیب 5.5 ایم بی پی ایس اور 3.7 ایم بی پی ایس ناپی گئی۔ آئیڈیا اور ایئر ٹیل دونوں کی اوسط4 جی اپ لوڈ سپیڈ میں گراوٹ درج کی گئی۔ ریلائنس جیو کی 4 جی اپ لوڈ سپیڈ ایئر ٹیل سے زیادہ3.9 ایم بی پی ایس ناپی گئی۔ ٹرائی کے ذریعہ اوسطارفتار کی شماری مائی سپیڈ اپیلی کیشن کی مدد سے جمع ریئل ٹائم اعداد و شمار کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me