لندن:بعض لوگ عمر چور ہوتے ہیں لیکن ایسی بھی کیا چوری کہ اپنی اولاد ہی کے جڑواں سمجھے جانے لگیں . اب اس بھارتی نژاد برطانوی خاتون ہی کو دیکھ لیں جس کی عمر 48سال ہے اور اس عمر میں بھی وہ ایسی نوجوان نظر آتی ہے کہ لوگ اسے اس کی 28سالہ بیٹی کی جڑواں بہن سمجھتے ہیں .

 

انڈیا ٹائمز کے مطابق وینا نیئر نامی اس خاتون کا تعلق برطانوی علاقے برکشائر سے ہے جو دو بچوں کی ماں ہے. اس کا قد 4فٹ 11انچ ہے. میک اپ آرٹسٹ وینانیئر کا کہنا ہے کہ جب میں اور میری بیٹی انجلی اکٹھی باہر نکلتی ہیں تو لوگ ہمیں جڑواں بہنیں خیال کرتے ہیں.

لوگوں کو ہمیشہ ایک جھٹکا لگتا ہے جب میں انہیں اپنی اصل عمر بتاتی ہوں. جب وہ مجھے اپنی بیٹی کی بہن کہتے ہیں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے لیکن انجلی کو یہ بات بہت بری لگتی ہے.میری بیٹی انجلی بھی اپنی عمر سے کہیں کم عمر لگتی ہے. ہم ماں بیٹی خوش قسمت ہیں کہ یہ ہمیں جینیاتی طور پر وراثت میں یہ دیرپا جوانی ملی ہے. لوگ مجھ سے اس کا راز پوچھتے ہیں اور میں انہیں یہی بتاتی ہوں کہ یہ ہمارے جینز کا کمال ہے. “