باکو . دنیا میں اگر کہیں اتفاق سے آگ لگ جاتی ہے تو اسے بجھانے کے لئے پانی اور فوم کا استعمال کیا جاتا ہے۔تاہم دنیا میں ایک ملک ایسا بھی ہے، جس کے ایک مقام پر کم سے کم 4 ہزار سال سے آگ جل رہی ہے، جو آج تک ایک لمحے کے لئے بھی بجھ نہیں پائی۔حیران کن بات یہ ہے کہ اس جلتی آگ کو آج تک نہ تو بارش روک پائی ہے اور نہ ہی اسے شبنم کے قطرے کم کرنے میں کامیاب ہوسکے ہیں۔اس سے زیادہ دلچسپ بات ہے کہ جس ملک میں یہ آگ گزشتہ 4 ہزار سال سے جل رہی ہے، وہاں ایسے متعدد مقامات پائے جاتے ہیں، جہاں کئی سالوں سے مسلسل آگ جل رہی ہے۔جی ہاں، یوروشیائی خطے یعنی مغربی ایشیا اور مشرقی یورپ کے درمیان واقع ملک آذربائیجان کے ایک علاقے میں گزشتہ 4 ہزار سال سے ایک مقام پر مسلسل آگ جل رہی ہے، جسے آج تک شدید بارش بھی بجھا نہیں پائی۔امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت باکو سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ’ینر ڈگ‘ نامی پہاڑی میں کم سے کم گزشتہ 4 ہزار سال سے آگ جل رہی ہے۔تقریبا 116 میٹر اونچی اس پہاڑی میں جلتی اس آگ کے شعلے بعض مرتبہ 10 میٹر تک اونچے ہوجاتے ہیں، تاہم عام طور پر اس آگ کے شعلے چھوٹے ہوتے ہیں۔







اپنی رائے یہاں لکھیں