دو یا چار نہیں بلکہ 38 بیویوں اور 89 بچوں پر مشتمل دنیا کے ’سب سے بڑے خاندان‘ کے سربراہ زیونا چنا انتقال کرگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زیونا چنا کا تعلق  ریاست میزورام سے تھا۔ان سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مرض میں مبتلا تھے۔

خیال رہے زیونا چنا اپنے خاندان کے سائز کی وجہ سے دنیا میں مشہور ہوگئے تھے، ان کی عمر 76 سال تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میزورام کے وزیر اعلیٰ زورامتھنگا نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ’میزورام کے لوگ بوجھل دل کے ساتھ مسٹر زیونا کو الوداع کہہ رہے ہیں جو کہ دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا سربراہ تھا۔‘