نئی دہلی، 9 دسمبر (یو این آئی) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے جمعرات کو اومیکرون ویرینٹ کے خطرے کے پیش نظر طے شدہ کمرشل بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کو 31 جنوری 2022 تک بڑھا دیا۔

ڈی جی سی اے نے کہا کہ یہ پابندی کارگو پروازوں اور ڈی جی سی اے کی طرف سے منظور شدہ پروازوں پر لاگو نہیں ہوگی۔

ڈی جی سی اے نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا’’تاہم، مجاز اتھارٹی کے ذریعہ منتخب روٹ پرطے شدہ بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دی جا سکتی ہے‘‘۔

شہری ہوابازی کی وزارت نے 26 نومبر کو 15 دسمبر سے باقاعدہ بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے اومیکرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر وزارت کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنےکا مشورہ دیاتھا۔

ڈی جی سی اے نے کووڈ وبا کے پیش نظر گزشتہ سال 23 مارچ 2020 سے طے شدہ تجارتی بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔