31جولائی ناندیڑکورونا بریکینگ نیوز:کورونا نے سارے ریکارڈ توڑ دئے

6

ناندیڑ:31۔جولائی۔ (ورق تازہ نیوز)آج ناندیڑضلع میں کورونا وائرس نے سارے ریکارڈ توڑدئےے ہیں اور آج گزشتہ چار ماہ میں سب سے زیادہ کیسزسامنے آئے ہیں جبکہ تین افراد کی موت ہوئی ہے ۔ان تینوں مریضوں کا تعلق ناندیڑ شہر سے ہے ۔
آج ناندیڑ ضلع میں ریکارڈ سب سے زیادہ 154 افرادکی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔

آج 746 افراد کے سویب نمونوں کی جانچ رپورٹ موصول ہوئی جس میں471 نیگیٹو رہے اور154 افراد پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ا س طرح ضلع میں متاثرین کی کُل تعداد 1839 تک پہنچ گئی ہے ۔
آج جن تین افراد کی کورونا سے موت ہوئی ہے اُن میں ہنگولی گیٹ کا 67سال کاشخص‘ مل گیٹ کا 70 سالہ شخص اور تروڑا بزرگ کی 69سالہ خاتون ہے۔ اس طرح ضلع میں مہلوکین کی تعداد 81 ہوگئی ہے۔

ناندیڑضلع میں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں کورونا ٹیسٹ ہورہے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد میں بھی کافی اضافہ ہورہا ہے ۔

coroana