30 جنوری سے نئی ایکسپریس ٹرین,ناندیڑ براہ ہنگولی ممبئی چلے گی، سفر 16 گھنٹے کا ہوگا

924

ناندیڑ:22جنوری ( ورقِ تازہ نیوز) ناندیڑ سے براہ ہنگولی، ممبئی کے لئے ایک نئی ایکسپریس ٹرین 30 جنوری سے چلے گی۔ ساﺅتھ سنٹرل ریلوے کے ناندیڑ ڈویژن کے محکمہ¿ رابطہ عامہ پر پریس نوٹ کے بموجب یہ ٹرین ہفتہ میں دوبار چلے گی۔ ٹرین نمبر 07426 ناندیڑ تا لوک مانیہ تلک ٹرمنلس ممبئی خصوصی ٹرین ناندیڑ سے 30 جنوری اور 6، 13، 20، 27 فروری 2023ءکو ہر پیر کو شب 9 بجکر 15منٹ پر چلے گی۔

پورنا، بسمت،ہنگولی، واشم، اکولکہ، ملکاپور، بھساول، چالیس گاﺅں، منماڑ، ناسک روڈ، اگھت پوری، کلیان ہوتے ہوئے لوک مانیہ تلک ( ممبئی) ریلوے اسٹیشن کو منگل کے لیے دوپہر 01:30 بجے پہونچے گی۔ اسی طرح خصوصی ٹرین نمبر 07227 لوک مانیہ تلک ٹرمنلس ممبئی سے 31 جنوری اور 7، 14، 21، 28 فروری 2023ءکو منگل کی دوپہر 4:40 بجے چلے گی۔ کلیان، اگھت پوری، ناسک، منماڑ، چالیس گاﺅں، بھساول، ملکاپور، اکولہ، واشم،ہنگولی، پورنا ہوتے ہوئے صبح ساڑھے نو بجے بدھ کو ناندیڑ پہنچے گی۔ دوسری ٹرین نمبر 07428 ناندیڑ تا لوک مانیہ تلک ٹرمنلس 25 جنوری اور 1، 8 ، 15، 22 فروری 2023ءکو ہر بدھ کو رات 9:15 بجے چلے گی اور جمعرات کو دوپہر دیڑھ بجے لوک مانیہ تلک ٹرمنلس ممبئی پہنچے گی۔

ان دونوں ٹرینوں میں اے سی اور سلیپر کلاس کے ڈبے ہیں۔ ہفتہ میں دو دن چلنے والی اس نئی خصوصی ٹرین سے ناندیڑ تا ممبئی کا سفر 16 گھنٹے ہوگا، جو ناندیڑ کے مسافروں کے لئے غیر سہولت بخش اور تکلیف دہ ہوگا۔ جبکہ دیوی گری ایکسپریس، نندی گرام ایکسپریس سے ناندیڑ کا سفر 12 گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔ یہ ٹرین ہنگولی، واشم، اکولہ، بسمت کے مسافروں کے مطالبہ پر شروع کی گئی ہے۔ ناندیڑ کے ایم پی چکھلی کر اور ہنگولی کے ایم پی ہیمنت پاٹل نے اس ٹرین کو شروع کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔