29 جنوری کے بھارت بند کو جمعیت علماء ہند ارشد مدنی گروپ کی تائید

مالیگاؤں۔28۔جنوری۔ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا اور اس مقصد کے لئے جو آواز اٹھے اس کو تقویت پہنچانا، بحیثیت مسلمان ہم سب کا شرعی فریضہ ہے ملک کے موجودہ حالات میں NRC,CAAاور NPR کے خلاف ملک کی تمام سیکولر عوام اور تنظیمیں کھل کر سڑک پر اتر آئے ہیں۔

حکومت کی ظالمانہ سازشوں اور ناپاک عزائم کے خلاف سیکولر ازم کے علمبردار بہوجن کرانتی مورچہ نے 29 جنوری 2020 کو بھارت بندکا اعلان کیا ہے جس میں جناب وامن میشرام جیسا دلت لیڈر اور ملک کے نامور عالم دین حضرت مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی صاحب جیسے معتبر اور صاحب نظر عالم دین بھی شامل ہیں اس لئے تمام مسلمانوں، انصاف پسند شہریوں اور ابنائے وطن سے درخواست ہے کہ وہ اس بند میں بھرپور تعاون کریں
یہ ملک سے ،قوم سے،ملت سے اور مظلوموں سے محبت کا عین تقاضا ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ اکابرین امت اور سیکولر لیڈران کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے بھارت بند کو کامیاب کریں۔اس طرح کی اپیل مفتی اسماعیل قاسمی صاحب و اراکین عاملہ و منتظمہ جمعیت علماء ارشد مدنی گروپ نے کی ہے۔

HAJJ ASIAN

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me